Home Uncategorized عاقب جاوید نے ڈراپ ان پچز کا آئیڈیا فضول قرار دے دیا

عاقب جاوید نے ڈراپ ان پچز کا آئیڈیا فضول قرار دے دیا

سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ ڈراپ ان پچز کا آئیڈیا شروع دن سے فضول قراردیا تھا، جب چیئرمین رمیز راجا نے ڈراپ ان پچز کا کہا تھا میں نے تبھی کہہ دیا تھا کہ اس کا فائدہ نہیں ، اب خود ہی ڈراپ ان پچز کی بجائے آسٹریلیا سے مٹی منگوانے کی بات ہو رہی ہے۔

عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں آسٹریلیا سے مٹی منگوانے کا بھی زیادہ فائدہ نہیں ہوگا یہ لمبا عرصہ کار آمد نہیں ہوتی، مٹی کو باربار منگواتے رہنا پڑے گا یہ نہیں ہے کہ ایک بار مٹی منگوالی تو وہ سالہاسال چلےگی، موسم کا بھی مٹی پر اثر پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈراپ ان پچز وہاں استعمال کی جاتی ہیں جہاں سردی اور گرمی دونوں موسم میں الگ الگ اسپورٹس ہو، آسٹریلیا نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا میں چھ چھ ماہ الگ الگ اسپورٹس ہوتے ہیں وہاں کی سردیوں میں رگبی ، فٹ بال اور فٹی ہوتی ہے جب کہ ان کی گرمیوں میں کرکٹ ہوتی ہے۔

عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایک گراؤنڈ میں چھ ماہ صرف کرکٹ ہوتی ہے اس لیے یہاں ڈراپ ان پچز کا آئیڈیا کامیاب ہو ہی نہیں سکتا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

’کیا ہم واقعی آزاد ہیں؟

تحریر : ایم فاروق انجم بھٹہ سوچیۓ کہ اگر ہم واقعی آزاد ہیں تو اب بھی ہم...

جناح انمول ہے

منشاقاضیحسب منشا شاعر مشرق علامہ اقبال نے چراغ رخ زیبا لے کر اس ہستی کو تلاش کر...

پی سی بی نے تینوں فارمیٹ کیلئے 33 کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ جاری کر دیے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تینوں فارمیٹ کے لیے 33 کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ جاری کردیے ، ٹیم کے...

کراچی میں شدید بارشیں، انٹرمیڈیٹ کے 13 اگست کے پرچے اور پریکٹیکلز ملتوی

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے شہر میں شدید بارشوں کے پیش نظر ہفتہ 13 اگست کو ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے...

ٹکٹ کی مد میں 20 روپے زیادہ کیوں لیے؟ شہری 22 سال بعد مقدمہ جیت گیا

بھارتی شہری ریلوے ٹکٹ کی مد میں 20 روپے زیادہ لینے کے خلاف کیا گیا مقدمہ بلآخر 22 سال بعد جیت...