Home پاکستان کراچی: بجلی کی بندش کیخلاف شہریوں کا احتجاج، ماڑی پور روڈ میدان...

کراچی: بجلی کی بندش کیخلاف شہریوں کا احتجاج، ماڑی پور روڈ میدان جنگ بن گیا

بجلی کی بندش کے خلاف کراچی کے علاقے ماڑی پور روڈ پر احتجاج کرنے والے شہریوں پر پولیس نےلاٹھیاں برسائیں اور شیلنگ کی۔

بجلی کی بندش پر گزشتہ روز سے ماڑی پور روڈ پر خواتین اور بچوں سمیت علاقہ مکین سراپا احتجاج ہیں، انتظامیہ سے مذاکرات ناکام ہونے پر مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور بجلی کی فراہمی تک احتجاج ختم کرنےسے انکار کردیا۔

پتھراؤ کے بعد پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج اور شیلنگ کی، مظاہرین کے پتھراؤ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا جب کہ پولیس نے 4 افراد کو گرفتارکرلیا۔

احتجاج کے باعث ملحقہ علاقوں کیماڑی، نیٹی جیٹی پل، ایم ٹی خان روڈ، آئی سی آئی برج پر ٹریفک جام ہوگیا۔

آئی سی آئی برج سے لیاری ایکسپریس وے، ماڑی پور اور سائٹ ایریا جانے والا ٹریفک معطل ہوگیا،گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں،مظاہرے سے طلبہ بھی متاثر ہوئے اور روڈ بلاک ہونےکے باعث کئی طالب علم امتحانات دینے نہ جاسکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

’کیا ہم واقعی آزاد ہیں؟

تحریر : ایم فاروق انجم بھٹہ سوچیۓ کہ اگر ہم واقعی آزاد ہیں تو اب بھی ہم...

جناح انمول ہے

منشاقاضیحسب منشا شاعر مشرق علامہ اقبال نے چراغ رخ زیبا لے کر اس ہستی کو تلاش کر...

پی سی بی نے تینوں فارمیٹ کیلئے 33 کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ جاری کر دیے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تینوں فارمیٹ کے لیے 33 کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ جاری کردیے ، ٹیم کے...

کراچی میں شدید بارشیں، انٹرمیڈیٹ کے 13 اگست کے پرچے اور پریکٹیکلز ملتوی

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے شہر میں شدید بارشوں کے پیش نظر ہفتہ 13 اگست کو ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے...

ٹکٹ کی مد میں 20 روپے زیادہ کیوں لیے؟ شہری 22 سال بعد مقدمہ جیت گیا

بھارتی شہری ریلوے ٹکٹ کی مد میں 20 روپے زیادہ لینے کے خلاف کیا گیا مقدمہ بلآخر 22 سال بعد جیت...