Home انٹرنیشنل اسرائیل: پارلیمنٹ تحلیل اور نئے انتخابات کا بل منظور

اسرائیل: پارلیمنٹ تحلیل اور نئے انتخابات کا بل منظور

یروشلم (مانیٹرنگ سیل)اسرائیل کے اراکین اسمبلی نے گزشتہ روز اہم قانون سازی کرتے ہوئے متفقہ طور پر پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کے ایک بل کی منظوری دے دی ہے۔

اسرائیلی پارلیمنٹ کی جانب سے اہم قانون سازی کا یہ اقدام ملک کو 4 سال سے بھی کم عرصے کے دوران اس کے پانچویں انتخابات کی جانب دھکیلتا ہے۔

وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کے سبکدوش ہونے والے اتحاد اور سابق وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی قیادت میں حزب اختلاف کے اراکین گزشتہ ہفتے سے اسرائیل کی پارلیمنٹ، کنیسٹ میں اس کی تحلیل سے متعلق بل پر ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہیں۔

حکومتی اتحاد کا کہنا ہے کہ وہ اس بل کی فوری منظوری چاہتی ہے جب کہ نفتالی بینیٹ نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ ان کا ایک سال پرانا، نظریاتی طور پر تقسیم شدہ، 8 جماعتی اتحاد اب مزید ساتھ چلنے کے قابل نہیں ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

پاکستان کی ساکھ خراب کرنے والوں کے شر سے محفوظ رہنے کی ضرورت

اداریہ پاکستان میں الزام تراشیوں سے مخالف کو زچ کرنے کا عمل بہت پرانا ہے تاہم اب...

گجرات ڈویژن اور حافظ آباد کی عوام کا فیصلہ؟

تحریر؛ راؤ غلام مصطفیوزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے گجرات کودسویں ڈویژن کا درجہ دینے کی منظوری کے بعد باقاعدہ...

عالمی معیشت میں خاندانی کاروبار

تحریر؛ اکرام سہگلدنیا بھر میں خاندانی فرموں کا غلبہ اب اچھی طرح سے قائم ہے: عوامی طور پر تجارت کی جانے...

گجرات ڈویژن اور انسانی ہمدردی

تحریر؛ روہیل اکبرگجرات پنجاب کا 10واں ڈیژن بن گیاجس سے وہاں کے لوگوں کو سہولیات ملیں گے اب انکا اپنا نظام...

ملک بھرمیں PTCL کی انٹرنیٹ سروسز متاثر

لاہور(سٹاف رپورٹر)ملک بھر میں پی ٹی سی ایل کی سروسز ڈاؤن ہو گئیں۔ پی ٹی سی ایل...