لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے مینز سینٹرل کانٹریکٹ برائے 23-2022 کا اعلان کردیا۔
نئے کانٹریکٹ کے مطابق ریڈ اور وائٹ بال کیٹیگریز میں مجموعی طور پر 33 کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں جب کہ کپتان سمیت 5 کھلاڑیوں کو ریڈ اور وائٹ بال دونوں فارمیٹ کے کانٹریکٹ مل گئے ہیں۔
10 کھلاڑیوں کو صرف ریڈ بال اور11 کھلاڑیوں کو صرف وائٹ بال کا کانٹریکٹ ملا ہے۔
اس کے علاوہ ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 7 کھلاڑی ایمرجنگ کیٹیگری کا حصہ بنے ہیں۔
کون سا کھلاڑی کس کیٹیگری میں شامل ہوا؟
بابراعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی ریڈ بال اور وائٹ بال دونوں طرز کی کرکٹ کے کانٹریکٹ کی اے کیٹیگریز میں شامل ہیں۔
حسن علی ریڈ بال میں بی اور وائٹ بال میں سی کیٹیگری کا حصہ بنے ہیں جب کہ امام الحق کو ریڈ بال میں سی اور وائٹ بال میں بی کیٹیگری ملی ہے۔