Home پاکستان کراچی میں تیز بارش کب سے ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

کراچی میں تیز بارش کب سے ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر میں 2 جولائی سے تیز بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ کراچی میں آج اور کل مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور صبح اور رات ہلکی بارش کا امکان ہے۔

سردار سرفراز کے مطابق مون سون کے پہلے اسپیل کی شدت سندھ میں زیادہ رہے گی البتہ کراچی میں 2 جولائی کی شام یا رات سے وقفے وقفے سے تیز بارش کا امکان ہے جب کہ بارش سے قبل آندھی بھی چل سکتی ہے جس دوران ہوا کی رفتار 81 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہوسکتی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کاکہنا تھا کہ اگر مون سون سسٹم کراچی کو چھوتا ہوا گزرا تو 50 سے 70 ملی میٹر بارش متوقع ہے جب کہ مون سون سسٹم کا مرکز اگر کراچی سے گزرا تو 100 ملی میٹر سے زائد بارش ہوسکتی ہے جس سے اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ نے ماہی گیروں کو 3 سے 5 جولائی کے دوران طغیانی کے باعث سمندر میں نہ جانے کی ہدایت جاری کی ہے۔

سردار سرفراز نے مزید بتایا کہ خلیج بنگال اوربحیرہ عرب سےنم ہوائیں گزشتہ رات سیالکوٹ اور نارووال میں داخل ہوئیں، آج یہ ہوائیں مزید شدت کےساتھ ملک کے بالائی علاقے میں داخل ہوں گی جب کہ 2 جولائی سے یہ ہوائیں مشرقی سندھ پر اثرانداز ہوں گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

پاکستان کی ساکھ خراب کرنے والوں کے شر سے محفوظ رہنے کی ضرورت

اداریہ پاکستان میں الزام تراشیوں سے مخالف کو زچ کرنے کا عمل بہت پرانا ہے تاہم اب...

گجرات ڈویژن اور حافظ آباد کی عوام کا فیصلہ؟

تحریر؛ راؤ غلام مصطفیوزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے گجرات کودسویں ڈویژن کا درجہ دینے کی منظوری کے بعد باقاعدہ...

عالمی معیشت میں خاندانی کاروبار

تحریر؛ اکرام سہگلدنیا بھر میں خاندانی فرموں کا غلبہ اب اچھی طرح سے قائم ہے: عوامی طور پر تجارت کی جانے...

گجرات ڈویژن اور انسانی ہمدردی

تحریر؛ روہیل اکبرگجرات پنجاب کا 10واں ڈیژن بن گیاجس سے وہاں کے لوگوں کو سہولیات ملیں گے اب انکا اپنا نظام...

ملک بھرمیں PTCL کی انٹرنیٹ سروسز متاثر

لاہور(سٹاف رپورٹر)ملک بھر میں پی ٹی سی ایل کی سروسز ڈاؤن ہو گئیں۔ پی ٹی سی ایل...