Home پاکستان بجلی کا شارٹ فال پھر بڑھ گیا، لوڈشیڈنگ میں بھی اضافہ

بجلی کا شارٹ فال پھر بڑھ گیا، لوڈشیڈنگ میں بھی اضافہ

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار849 میگاواٹ ہو گیا، جس کے بعد لوڈشیڈنگ کا دورانیہ ایک بار پھر 10 گھنٹے تک چلا گیا۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار21ہزار 651 میگاواٹ جب کہ کل طلب 27 ہزار500 میگاواٹ ہے۔ پانی سے 6 ہزار 520 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے اور سرکاری تھرمل پلانٹس 1ہزار 112میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں ۔

نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار10ہزار550میگاواٹ ہے ۔ ونڈ پاور پلانٹس 990 اور سولرپلانٹس سے پیداوار120 میگاواٹ ہے ۔ بگاس سے چلنے والے پلانٹس 123میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں ۔ جوہری ایندھن سے 2ہزار 228 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے ۔
پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق بجلی کا شارٹ فال بڑھنے سے ملک بھر کے بڑے شہروں میں 6 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جب کہ ہائی لاسز کے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ8 سے 10 گھنٹے ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

پاکستان کی ساکھ خراب کرنے والوں کے شر سے محفوظ رہنے کی ضرورت

اداریہ پاکستان میں الزام تراشیوں سے مخالف کو زچ کرنے کا عمل بہت پرانا ہے تاہم اب...

گجرات ڈویژن اور حافظ آباد کی عوام کا فیصلہ؟

تحریر؛ راؤ غلام مصطفیوزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے گجرات کودسویں ڈویژن کا درجہ دینے کی منظوری کے بعد باقاعدہ...

عالمی معیشت میں خاندانی کاروبار

تحریر؛ اکرام سہگلدنیا بھر میں خاندانی فرموں کا غلبہ اب اچھی طرح سے قائم ہے: عوامی طور پر تجارت کی جانے...

گجرات ڈویژن اور انسانی ہمدردی

تحریر؛ روہیل اکبرگجرات پنجاب کا 10واں ڈیژن بن گیاجس سے وہاں کے لوگوں کو سہولیات ملیں گے اب انکا اپنا نظام...

ملک بھرمیں PTCL کی انٹرنیٹ سروسز متاثر

لاہور(سٹاف رپورٹر)ملک بھر میں پی ٹی سی ایل کی سروسز ڈاؤن ہو گئیں۔ پی ٹی سی ایل...