Home بلاگ برصغیر کا مشہور سالانہ تاریخی میلہ حضرت بابا سخی سیدن شاہ...

برصغیر کا مشہور سالانہ تاریخی میلہ حضرت بابا سخی سیدن شاہ بخاری نورپورتھل

خصوصی تحریر: راجہ نورالہی عاطف

حضرت بابا سخی سیدن شاہ بخاری نورپورتھل

یہ قانون قدرت ہے کہ حق کا بول بالا ہو کر رہتا ہے۔ گھٹا ٹوپ اندھیروں میں آخرکار روشنی سحر کے لئے کوئی نہ کوئی حق کی نورانی شمع لے کر میدان عمل میں آ جاتا ہے ۔ برصغیر اولیاےء عظام اور صوفیاےء کرام کی سرزمین ہے ۔ اس خطہ سے تعلق رکھنے والے بزرگان دین نے دین متین کی سنہری تعلیمات کے فروغ کے لیے گراں قدر خدمات سر انجام دی ہیں ۔ انہی عظیم ہستیوں میں حضرت شیخ جیون رحمۃ اللہ علیہ، حضرت حضرت سید نور حسن غازی رحمۃ اللہ علیہ اور حضرت بابا سخی سیدن شاہ بخاری رحمۃ بھی شامل ہیں ۔ جنہوں نے اپنے اپنے دور میں لق و دق صحراءے تھل میں اسلامی تعلیمات کی ترویج کے لئے اہم کردار ادا کیا ۔ ایک روایت کے مطابق حضرت بابا سخی سیدن شاہ بخاری رحمۃ اللہ علیہ وادی سون میں بھی خوش قیام رہے جبکہ ایک روایت کے مطابق کسی اور علاقے میں خوش قیام رہنے کے بعد نورپورتھل تشریف لائے ۔ روایات کے مطابق حضرت سخی بابا سیدن شاہ بخاری رحمۃ اللہ علیہ کے کل گیارہ شاگرد تھے ۔ آپ نے اپنے شاگردوں کے ہمراہ نورپورتھل میں جہاں اس وقت آپ کا مزار ہے وہاں ڈیرہ لگایا اور دین متین کی تبلیغ شروع کر دی۔ ان کے عقیدت مندوں میں روز بروز اضافہ ہونے لگا ۔ ایک روایت کے مطابق حضرت سخی بابا سیدن شاہ بخاری رحمتہ اللہ علیہ کے پاس ایک اونٹنی کا بچہ تھا جس کے گلے میں ایک بڑا کشکول ہوتا یہ “توڈا” یعنی اونٹنی کا بچہ نورپورکے گھر گھر جاتا اور عقیدت مند اس کشکول میں آٹاڈال دال دیتے ۔ اس سے بابا صاحب اور ان کے محفل نشین عقیدت مند روٹی پکا کر گزارا کرتے ۔ بتایا جاتا ہے کہ آج سے تقریبا دو سو سال پہلے حضرت بابا سخی سیدن شاہ رحمتہ اللہ علیہ وصال فرماگئے۔ جہاں ان کا دربار ہے وہاں ایک پختہ قبر بنائی گئی حضرت بابا سخی سیدن شاہ بخاری رحمۃ اللہ علیہ کے دربار کے نزدیک پولیس اسٹیشن تھا۔ محکمہ ء پولیس والے اکثر عقیدت مند تھے انہی پولیس والوں نے دربار مسجد اور کنواں تعمیر کرایا ۔ بیان کیا جاتا ہے کہ ایک مرتبہ نورپورشہر میں ہیضے کی وباء پھیل گئی کوئی گھر ایسا نہ تھا کہ جس میں سے کوئی جنازہ نہ نکلا ہو اس موقع پر سکھوں کے ایک مکڑ خاندان نے حضرت بابا سخی سیدن شاہ بخاری رحمہ اللہ علیہ کے دربار میں پناہ لی تو ان کا تمام خاندان اس وباء سے محفوظ رہا۔ وباء کے خاتمہ پر اس خاندان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے یکم دو ساون کو اونٹوں کی دوڑ کا انتظام کیا اس نسبت سے یکم دوساون کو میلے کی شکل دے دی گئی ۔
اس میلے کےحوالے سے ایک خاص بات یہ ہے سکھوں کے جس مکڑ خاندان نے اس میلہ کی بنیاد ڈالی ان کے ایک سربراہ نے بعد میں اسلام قبول کرلیا ۔ چنانچہ تقسیم برصغیر کے بعد اسلام سے منور ہونے والے اس عظیم خاندان نے نور پور تھل میں سکونت اختیار کرلی ۔اسلام کی دولت سے مالا مال ہونے والے اس خاندان کے ایک چشم و چراغ شیخ حاجی انتظار حسین نے کچھ سال قبل جب بطور چیئرمین بلدیہ نورپورتھل باگ ڈور سنبھالی تو انہوں نے اپنے دور میں میلے کے شاندار انعقاد کے لیے اہم کردار ادا کیا ۔ سابق چیئرمین بلدیہ شیخ حاجی انتظار حسین اور ان کے خاندان کو دن متین سے بہت رغبت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جب ان کے چھوٹے بھائی شیخ یاسر عرفات نے بطور پولیس ملازم دوران فرائض جام شہادت نوش کیا تو اس شیخ برادری کی طرف سے نور پور تھل میں شہید شیخ یاسر عرفات کے نام سے منسوب ایک خوبصورت جامع مسجد تعمیر کروائ گئ۔ یاد رہے کہ شہنشاہ روحانیت حضرت بابا سخی سیدن شاہ بخاری رحمۃ اللہ علیہ کا سالانہ میلہ سالہا سال سے یکم دوساون کو شاندار روایات کے ساتھ منعقد ہوتا چلا آرہا ہے ۔ کرونائ ایام کی وجہ سے چند سال تک میلے کا انعقاد نہ ہوسکا ۔ چنانچہ امسال ممبر صوبائی اسمبلی بیرسٹر ملک معظم شیر کلو اور سابق ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان کی خصوصی دلچسپی کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنر خوشاب کیپٹن (ریٹائرڈ )شعیب علی کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنر / ایڈمنسٹریٹر ایم سی نور پورتھل سردار مہتاب احمد خان بلوچ کی زیر نگرانی میلہ کی تین روزہ تقریبات 20، 21 اور 22 جولائی کو منعقد کی جائیں گی۔ اسسٹنٹ کمشنر سردار مہتاب احمد خان بلوچ نے رقم الحروف سے خصوصی ٹیلیفونک گفتگو میں بتایا کہ انشاءاللہ امسال بھی سابقہ شاندار روایات کے مطابق سالانہ تاریخی میلہ حضرت بابا سخی سیدن شاہ بخاری کا انعقاد کیا جائے گا ۔ سالانہ میلہ کی تقریبات کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے سینئر سب انجینئرملک شاہد اقبال ،ایچ سی ایم سی نورپورتھل شیخ حفیظ اللہ، انچارج سینیٹری ورکرز عقیل عباس خان بلوچ، انچارج میلہ گراؤنڈ ملک عالمشیر سنبل اور شیخ حسن کوذمہ داریاں تفویض کر دی گئی ہیں ۔ تاریخی میلہ کی تین روزہ تقریبات میں عوام کو معیاری تفریح کی فراہمی کے لیے رنگ رنگا پروگرامز کا اہتمام کیا جائے گا ۔ جن میں پڑ کوڈی، نیزہ بازی ، گھوڑا ناچ اور اونٹ ناچ سمیت دیگر پروگرامز شامل ہیں ۔ اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی سردار مہتاب احمد خان بلوچ نے راقم الحروف کو بتایا کہ ان مقابلوں کے ونرزمیں مہمانان خصوصی ایم پی اے بیرسٹر ملک معظم شیر کلو، سابق ایم این اے ملک شاکربشیراعوان ، ڈپٹی کمشنر خوشاب اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب انعامات بھی تقسیم کریں گے۔ اسں تاریخی میلہ کی تقریبات میں ملک بھر سے شائقین حضرات بہت بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہیں ۔ دریں اثناء سالانہ تاریخی میلہ حضرت بابا سخی سیدن شاہ بخاری نورپورتھل کے انتظامات کے لئے ڈپٹی کمشنر خوشاب کیپٹن (ریٹائرڈ )شعیب علی اور اسسٹنٹ کمشنر نورپورتھل سردار مہتاب احمد خان بلوچ کے اقدامات کو ممبر صوبائی اسمبلی بیرسٹر ملک معظم شیر کلو، سابق ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان، کلو گروپ کے سربراہ ملک عبدالرحمان وارث کلو، پی ایم ایل این کے سئنیر راہنما ملک محمد خالد اعوان ، پی ایم ایل این یوتھ ونگ ضلع خوشاب کے صدر ملک سعد بشیر اعوان ، معروف سماجی شخصیات ملک حاجی اعجاز حسین برہان، ملک عمردراز برہان ، ملک علی رضا چھینہ، ملک حاجی اختر حسین کلو، ایڈووکیٹ ملک محمد فاروق کلو، راجہ محمد رضوان، حکیم ملک محمد وارث پہوڑ، ملک سلطان علی اعوان، ملک اورنگزیب چھینہ ،ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی،شیخ حاجی گلزار حسین اور طارق کلیم پاشابھٹی نے زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

انتہائےشہادت امام حسین۴

تحریر: رخسانہ اسد لاہور شاہ است حسین، بادشاہ است حسین……دین است حسین، دین پناہ است حسین……سردادنداددست دردست...

نوشہرہ: گاڑی پر فائرنگ سے پی ٹی آئی رہنما اور ان کے بھائی زخمی ہوگئے

نوشہرہ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما معتصم باللہ کی گاڑی پر فائرنگ سے وہ خود اور ان...

ایم کیو ایم وفاق اور سندھ حکومت سے پھر ناراض، پالیسی پر نظر ثانی کا مطالبہ

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے وفاقی اور سندھ حکومت سے ناراضی کا اظہار کردیا۔

کراچی: مضر صحت کھانا کھانے سے 2 بچے جاں بحق، والدین کی حالت خراب ہوگئی

کراچی کے علاقے جوہر آباد میں گھر میں مبینہ طور پر مضر صحت کھانا کھانے سے 2 بچے جاں بحق جب...

اینہاں دا کاں تے چٹا ای رہنااے

روداد خیال : صفدر علی خاں اپنے اخبار کی اشاعت کا تسلسل جاری رکھنے کی خاطر سرگرم...