Home انٹرنیشنل بھارت میں گِدھوں کی کم ہوتی آبادی کو روکنے کیلئے تحفظ مرکز...

بھارت میں گِدھوں کی کم ہوتی آبادی کو روکنے کیلئے تحفظ مرکز قائم

بھارتی ریاست اترپردیش کی حکومت گِدھوں کی کم ہوتی ہوئی آبادی کو روکنے کے لیے دنیا کا پہلا گِدھوں کے تحفظ اور افزائش(کنزرویشن سینٹر) کا مرکز بنا رہی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتر پردیش کے گورکھپور فاریسٹ ڈویژن میں واقع ضلع مہاراج گنج کے شہر پھاریندا میں بنائے جانے والے کنزرویشن سینٹر کی تعمیر کے لیے حکومت نے ایک کروڑ سے زائد بھارتی روپے کا اضافی بجٹ جاری کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ تحفظ مرکرز گورکھپور شہر کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

اس سے قبل 2021 میں لال سر والے گِدھوں کے کنزرویشن سینٹر پروجیکٹ کے لیے 80 لاکھ بھارتی روپے جاری کیے گئے تھے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اس تحفظ مرکز کی تعمیر کے لیے زمین الاٹ کی تھی۔حکومت نے ممبئی نیچرل ہسٹری سوسائٹی کے ساتھ 15 سالہ معاہدہ کیا تھا جس کے تحت یہ زمین الاٹ کی گئی۔

رپورٹس کے مطابق رواں سال 3 ستمبر کو وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ گِدھوں کے کنزرویشن سینٹر کا افتتاح کریں گے۔

واضح رہے کہ رواں سال 3 ستمبر کو گِدھوں کے بارے میں آگاہی کا عالمی دن بھی منایا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

’کیا ہم واقعی آزاد ہیں؟

تحریر : ایم فاروق انجم بھٹہ سوچیۓ کہ اگر ہم واقعی آزاد ہیں تو اب بھی ہم...

جناح انمول ہے

منشاقاضیحسب منشا شاعر مشرق علامہ اقبال نے چراغ رخ زیبا لے کر اس ہستی کو تلاش کر...

پی سی بی نے تینوں فارمیٹ کیلئے 33 کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ جاری کر دیے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تینوں فارمیٹ کے لیے 33 کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ جاری کردیے ، ٹیم کے...

کراچی میں شدید بارشیں، انٹرمیڈیٹ کے 13 اگست کے پرچے اور پریکٹیکلز ملتوی

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے شہر میں شدید بارشوں کے پیش نظر ہفتہ 13 اگست کو ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے...

ٹکٹ کی مد میں 20 روپے زیادہ کیوں لیے؟ شہری 22 سال بعد مقدمہ جیت گیا

بھارتی شہری ریلوے ٹکٹ کی مد میں 20 روپے زیادہ لینے کے خلاف کیا گیا مقدمہ بلآخر 22 سال بعد جیت...