Home پاکستان پنجاب کے وزیراعلیٰ پرویزالٰہی ہی ہوں گے، پی ٹی آئی کورکمیٹی نے...

پنجاب کے وزیراعلیٰ پرویزالٰہی ہی ہوں گے، پی ٹی آئی کورکمیٹی نے توثیق کردی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی نے مسلم لیگ (ق) پنجاب کے صدر و اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالہیٰ کی بطوروزیراعلیٰ پنجاب نامزدگی کے فیصلےکی توثیق کر دی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی کا اجلاس چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت ہوا جس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں پنجاب کے ضمنی انتخابات میں تاریخی کامیابی اور بعد کے لائحہ عمل پرتبادلہ خیال کیا گیا اور آئندہ کی تنظیمی و سیاسی حکمت عملی پر بھی گفتگو کی گئی۔

تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ کورکمیٹی نے پرویزالہیٰ کی بطوروزیراعلیٰ پنجاب نامزدگی کے فیصلےکی توثیق کی۔

اجلاس میں سندھ میں بلدیاتی اور ضمنی انتخابات پر توجہ مرکوز کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ سندھ کے انتخابات سے متعلق حکمت عملی کے اہم نکات کی بھی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں ملک گیر رکنیت سازی میں تیزی لانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق عمران خان نے شدید دباؤ کے باوجود کامیاب انتخابی مہم پر ذمہ داران اور کارکنان کو شاباشی دی اور ووٹرزخصوصاً خواتین اور نوجوانوں کا شکریہ ادا کیا۔

عمران خان کا کہنا تھاکہ پاکستان کی نظریاتی اساس کو کمزور کرنے والے ملک کمزور کرتے ہیں، انتخابات میں ساری قوتیں یکجا مگر معاملہ روایتی سیاست سے اوپر اٹھ چکا۔

انہوں نے کہا کہ عوامی قوت کو حقیر سمجھنے کی غلطی کبھی نہ کی جائے، ہمارے معاشی مسائل کا حل ملت کے احیا میں پوشیدہ ہے.

ان کا کہنا تھاکہ بیرونِ ملک پاکستانی حقیقی اثاثہ ہیں، پاکستان فلاحی ریاست کی جانب بڑھنے پر اسٹینفورڈیونیورسٹی کی رپورٹ دیکھ کرخوشی ہوئی۔

خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے 15 اور مسلم لیگ (ن) نے 4 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی جبکہ ایک نشست آزاد امیدوار کے حصے میں آئی۔

پی ٹی آئی کی کامیابی اور کور کمیٹی سے توثیق کے بعد ق لیگ کے پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کی راہ ہموار ہوگئی ہے اور سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق 22 جولائی کو وزارت اعلیٰ کا انتخاب ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

انتہائےشہادت امام حسین۴

تحریر: رخسانہ اسد لاہور شاہ است حسین، بادشاہ است حسین……دین است حسین، دین پناہ است حسین……سردادنداددست دردست...

نوشہرہ: گاڑی پر فائرنگ سے پی ٹی آئی رہنما اور ان کے بھائی زخمی ہوگئے

نوشہرہ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما معتصم باللہ کی گاڑی پر فائرنگ سے وہ خود اور ان...

ایم کیو ایم وفاق اور سندھ حکومت سے پھر ناراض، پالیسی پر نظر ثانی کا مطالبہ

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے وفاقی اور سندھ حکومت سے ناراضی کا اظہار کردیا۔

کراچی: مضر صحت کھانا کھانے سے 2 بچے جاں بحق، والدین کی حالت خراب ہوگئی

کراچی کے علاقے جوہر آباد میں گھر میں مبینہ طور پر مضر صحت کھانا کھانے سے 2 بچے جاں بحق جب...

اینہاں دا کاں تے چٹا ای رہنااے

روداد خیال : صفدر علی خاں اپنے اخبار کی اشاعت کا تسلسل جاری رکھنے کی خاطر سرگرم...