محکمہ موسمیات نےآئندہ 2 روز کے دوران کراچی میں ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق مغربی بحیرہ عرب میں موجود ہوا کا کم دباؤ عمان کی جانب بڑھ گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ دادو اور قمبر شہداد کوٹ میں گرج چمک کے ساتھ آج بارش ہوسکتی ہے جب کہ ساحلی شہروں میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر حصوں میں آئندہ 3 سے 4 دن موسم خشک رہے گا جب کہ آئندہ 2 روز کے دوران کراچی میں موسم ابر آلود، ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہنا ہےکہ کراچی میں درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا اور سمندی ہوائیں بھی بحال رہے گی۔