گلوکار عدنان سمیع نے انسٹاگرام سے اپنی تمام پوسٹس ڈیلیٹ کر دیں۔
رپورٹس کے مطابق منگل کے روز مداح اس وقت حیران ہوگئے جب گلوکار اور موسیقار عدنان سمیع نے اچانک اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام تصاویر اور ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں۔
تاہم بعد ازاں گلوکار کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک مختصر سی ویڈیو پوسٹ کی گئی جس میں انگریزی کے حروف میں’ ALVIDA’ لکھا ہوا تھا۔