مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے ایک بار پھر اپنی طبیعت سے آگاہ کیا ہے۔
ٹوئٹر پر رضا بٹ نامی صارف نے مریم نواز سے پوچھا کہ اب آپ کی طبعیت کیسی ہے؟
I still have fever & sore throat. Insha’Allah will be fine soon. Thank you for your prayers ♥️🙏🏼 https://t.co/vNEHOJi2Nh
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 18, 2022
صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کورونا کا شکار مریم نواز نے لکھا کہ مجھے ابھی بھی بخار اور گلے میں درد ہے، انشااللہ میں جلد ٹھیک ہوجاؤں گی۔
مریم نواز نے اپنے لیے دعا کرنے والے صارف کا شکریہ بھی ادا کیا۔
واضح رہے کہ مریم نواز پنجاب کے ضمنی انتخابات کے لیے پارٹی کی انتخابی مہم چلارہی تھیں جس کےبعد ان میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔