کراچی: ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بڑی کمی پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا مؤقف سامنے آگیا۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ روپے کی قدرکی موجودہ صورتحال مارکیٹ کی طےکردہ ہے،کرنسی اتار چڑھاؤ کا تعلق جاری کھاتوں کے خسارے ، اس حوالے سے مختلف خبریں اور غیریقینی صورتحال بھی ہے۔
اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر بھی امریکی ڈالر کی قدر گذشتہ 6 ماہ میں 12 فیصد بڑھی ہے، دسمبر 2021 سے اب تک روپیہ 18 فیصد گرا ہے، مہنگائی ایڈجسٹ کرنے کے بعد کرنسی کی قدر صرف 3فیصد گری ہے، پاکستانی کرنسی کی طاقت کےاندازے کا یہ بہتر طریقہ ہے۔