Home پاکستان ’پنجاب میں ہارے تو اپوزیشن میں بیٹھیں گے، عمران کی طرح نہیں...

’پنجاب میں ہارے تو اپوزیشن میں بیٹھیں گے، عمران کی طرح نہیں بھاگیں گے‘

اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہےکہ پنجاب اسمبلی میں اگر ہم ہار گئے تو اپوزیشن میں بیٹھیں گے لیکن عمران خان کی طرح اٹھ کر نہیں بھاگیں گے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جلد انتخابات کا ضمنی الیکشن سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ یہ 20 سیٹیں پی ٹی آئی کی تھیں جس میں سے انہوں نے 15 سیٹیں حاصل کی ہیں، یہ ضمنی انتخابات پنجاب میں حکومت کا فیصلہ کریں گے جو اسمبلی کے اندر الیکشن جیت جائے گا وہ صوبائی حکومت بنائے گا اورجو ہار جائے گا وہ اپوزیشن میں بیٹھے گا، اگرہم ہارگئے تو اپوزیشن میں بیٹھیں گے لیکن عمران خان کی طرح اٹھ کر نہیں بھاگیں گے۔

نیب سے متعلق شاہد خاقان نے کہا کہ نیب کا چیئرمین تو گھر چلاگیا اب نیب کاکوئی افسر کام کرنے کو تیار نہیں لہٰذا نیب کو ختم کیا جائے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ تین سال سے عدالت کے چکر کاٹ رہے ہیں، بتایا جائے کہ ہمارا جرم کیا ہے؟جس پیسے پرٹیکس دیا ہو کیا اس پرمنی لانڈرنگ ہوسکتی ہے؟

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

انتہائےشہادت امام حسین۴

تحریر: رخسانہ اسد لاہور شاہ است حسین، بادشاہ است حسین……دین است حسین، دین پناہ است حسین……سردادنداددست دردست...

نوشہرہ: گاڑی پر فائرنگ سے پی ٹی آئی رہنما اور ان کے بھائی زخمی ہوگئے

نوشہرہ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما معتصم باللہ کی گاڑی پر فائرنگ سے وہ خود اور ان...

ایم کیو ایم وفاق اور سندھ حکومت سے پھر ناراض، پالیسی پر نظر ثانی کا مطالبہ

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے وفاقی اور سندھ حکومت سے ناراضی کا اظہار کردیا۔

کراچی: مضر صحت کھانا کھانے سے 2 بچے جاں بحق، والدین کی حالت خراب ہوگئی

کراچی کے علاقے جوہر آباد میں گھر میں مبینہ طور پر مضر صحت کھانا کھانے سے 2 بچے جاں بحق جب...

اینہاں دا کاں تے چٹا ای رہنااے

روداد خیال : صفدر علی خاں اپنے اخبار کی اشاعت کا تسلسل جاری رکھنے کی خاطر سرگرم...