Home پاکستان بنیادی ٹیرف میں اضافے کے بعد فی یونٹ بجلی 40 روپے تک...

بنیادی ٹیرف میں اضافے کے بعد فی یونٹ بجلی 40 روپے تک جا سکتی ہے: نیپرا

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کے بعد نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی مزید مہنگی ہونے کا واضح اشارہ دے دیا ہے۔

بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی درخواست پر سماعت چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی صدارت میں ہوئی۔

نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے یکم جولائی سے ساڑھے 3 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی ہے جبکہ یکم اگست سے مزید فی یونٹ ساڑھے 3 روپے اضافے کی درخواست ہے اور اکتوبر کے لیے بجلی کی قیمت میں مزید 91 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

حکام پاور ڈویژن نے کہا کہ وفاقی حکومت رواں مالی سال بجلی صارفین کو 223 ارب روپے سبسڈی دے گی، 50 فیصد سے زائد چھوٹے بجلی صارفین کے لیے بجلی مہنگی نہیں ہو گی۔

چیئرمین نیپرا نے کہا کہ نیپرا نے تو ٹیرف منظوری دینی ہے، کس کو کتنی سبسڈی دینی ہے یہ تو وفاقی حکومت کا کام ہے، نیپرا نے کوئی الیکشن نہیں لڑنا، نیپرا نے تو درخواست پر فیصلہ کرنا ہے۔

صارف عارف بلوانی نے کہا کہ نیپرا سے تو صرف خانہ پری کرائی جا رہی ہے، کابینہ بجلی مہنگی کرنے کی منظوری پہلے ہی دے چکی ہے۔

چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے کہا کہ نیپرا نے بجلی ٹیرف کا تعین 200 روپے فی ڈالر ایکسچینج پر نکالا تھا اور اس وقت ڈالر 226 روپے پر پہنچ چکا ہے۔

نیپرا حکام نے کہا کہ روپے کی قدر میں کمی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ سے مزید مہنگی بجلی کا باعث بن سکتی ہے، تمام ٹیکسز سمیت فی یونٹ بجلی اس وقت 27 روپے سے زائد میں پڑ رہی ہے، بنیادی ٹیرف میں اضافے کے بعد فی یونٹ بجلی ٹیکسوں سمیت 40 روپے تک جا سکتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

پاکستان کی ساکھ خراب کرنے والوں کے شر سے محفوظ رہنے کی ضرورت

اداریہ پاکستان میں الزام تراشیوں سے مخالف کو زچ کرنے کا عمل بہت پرانا ہے تاہم اب...

گجرات ڈویژن اور حافظ آباد کی عوام کا فیصلہ؟

تحریر؛ راؤ غلام مصطفیوزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے گجرات کودسویں ڈویژن کا درجہ دینے کی منظوری کے بعد باقاعدہ...

عالمی معیشت میں خاندانی کاروبار

تحریر؛ اکرام سہگلدنیا بھر میں خاندانی فرموں کا غلبہ اب اچھی طرح سے قائم ہے: عوامی طور پر تجارت کی جانے...

گجرات ڈویژن اور انسانی ہمدردی

تحریر؛ روہیل اکبرگجرات پنجاب کا 10واں ڈیژن بن گیاجس سے وہاں کے لوگوں کو سہولیات ملیں گے اب انکا اپنا نظام...

ملک بھرمیں PTCL کی انٹرنیٹ سروسز متاثر

لاہور(سٹاف رپورٹر)ملک بھر میں پی ٹی سی ایل کی سروسز ڈاؤن ہو گئیں۔ پی ٹی سی ایل...