Home پاکستان ریحام خان نے پی ٹی آئی کے ضمنی انتخابات میں جیت کی...

ریحام خان نے پی ٹی آئی کے ضمنی انتخابات میں جیت کی وجہ بتادی

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے پی ٹی آئی کی پنجاب ضمنی الیکشن میں جیت کی وجہ بتائی ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں ریحام خان نے لکھا کہ ‘پی ٹی آئی کے ضمنی انتخابات میں جیت کی وجہ عمران کی پروپیگنڈا کرنے میں مہارت ہے’۔

ریحام نے وجوہات بتاتے ہوئے لکھا کہ ‘شریف خاندان مخالف جذبات کا فائدہ اٹھایا گیا یعنی چور،کرپٹ اشرافیہ، اسلامک ٹچ کیش کیا گیا ، یہ دکھایا گیا کہ ایک عام آدمی امیر ، طاقتور خاندانوں اور امریکی مسلط کردہ مسائل کے خلاف کھڑا ہے’۔

ریحام خان نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ‘جو لوگ سمجھتے ہیں کہ عمران خود بغیر کسی مدد کے یہاں تک پہنچا، ان کو بتا دوں کے باقی اگر ہاتھ پکڑ کر یہاں تک آئے ہیں تو آپ کے کپتان کو تو گود میں اٹھا کر یہاں تک لایا گیا ہے’۔

پی ٹی آئی چیئرمین کی سابقہ اہلیہ نے مزید کہا کہ ‘تحریک انتشار کو اس وقت سب سے زیادہ ڈر فارن فنڈنگ کیس کا ہے، تحریک انصاف چاہتی کہ جلد از جلد الیکشن کی طرف جایا جائے یا کچھ ایسا کیا جائے کہ الیکشن کمیشن کا فوکس فارن فنڈنگ کیس سے ہٹا دیا جائے’۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

’کیا ہم واقعی آزاد ہیں؟

تحریر : ایم فاروق انجم بھٹہ سوچیۓ کہ اگر ہم واقعی آزاد ہیں تو اب بھی ہم...

جناح انمول ہے

منشاقاضیحسب منشا شاعر مشرق علامہ اقبال نے چراغ رخ زیبا لے کر اس ہستی کو تلاش کر...

پی سی بی نے تینوں فارمیٹ کیلئے 33 کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ جاری کر دیے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تینوں فارمیٹ کے لیے 33 کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ جاری کردیے ، ٹیم کے...

کراچی میں شدید بارشیں، انٹرمیڈیٹ کے 13 اگست کے پرچے اور پریکٹیکلز ملتوی

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے شہر میں شدید بارشوں کے پیش نظر ہفتہ 13 اگست کو ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے...

ٹکٹ کی مد میں 20 روپے زیادہ کیوں لیے؟ شہری 22 سال بعد مقدمہ جیت گیا

بھارتی شہری ریلوے ٹکٹ کی مد میں 20 روپے زیادہ لینے کے خلاف کیا گیا مقدمہ بلآخر 22 سال بعد جیت...