مرحوم عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال نے لوگوں سے عامر لیاقت کی مغفرت کی دعا کی درخواست کی ہے۔
گزشتہ روز عامر لیاقت حسین کے انتقال کو 40 دن مکمل ہوگئے جس پر ان کی پہلی اہلیہ نے ان کے لیے سوشل میڈیا پر خصوصی پوسٹ شیئر کی۔
بشریٰ اقبال نے ان کی مغفرت اور کشادگی قبر کی دعا شیئر کی، ساتھ ہی انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ‘اللہ پاک مرحوم عامر لیاقت کے درجات بلند فرمائے اور ان کی خطاؤں کو درگزر فرما کر ان کی بخشش فرمائے، آمین’۔