Home پاکستان ڈی جی نیب لاہور کی درخواست میں طیبہ گل کی فریق بننے...

ڈی جی نیب لاہور کی درخواست میں طیبہ گل کی فریق بننے کی درخواست پر نوٹس جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے خلاف درخواست میں متاثرہ خاتون طیبہ گل کے کیس میں فریق بننے کی متفرق درخوست پر نوٹس جاری کردیے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کےخلاف درخواست پر سماعت کی جس دوران متاثرہ خاتون طیبہ گل کی کیس میں فریق بننے کی متفرق درخواست پر بھی سماعت ہوئی۔

عدالت نے طیبہ گل کی وکیل سے سوال کیاکہ آپ کیسے متاثرہ فریق ہیں؟کیوں پارٹی بننا چاہتی ہیں؟ کسی اورکیس میں پارٹی بننے کا قانون کیا ہے؟ 2 طریقے ہیں وہ بتائیں، آپ پی اے سی کے سامنے شکایت کنندہ ہیں تویہاں پارٹی کیسے بن سکتی ہیں؟

بعد ازاں عدالت نے طیبہ گل کی ڈی جی نیب لاہورکی درخواست میں فریق بننے کی درخواست پرنوٹس جاری کردیے اور طیبہ گل کی وکیل کو آئندہ سماعت پر فریق بننے کی درخواست پردلائل دینے کی ہدایت کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

’کیا ہم واقعی آزاد ہیں؟

تحریر : ایم فاروق انجم بھٹہ سوچیۓ کہ اگر ہم واقعی آزاد ہیں تو اب بھی ہم...

جناح انمول ہے

منشاقاضیحسب منشا شاعر مشرق علامہ اقبال نے چراغ رخ زیبا لے کر اس ہستی کو تلاش کر...

پی سی بی نے تینوں فارمیٹ کیلئے 33 کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ جاری کر دیے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تینوں فارمیٹ کے لیے 33 کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ جاری کردیے ، ٹیم کے...

کراچی میں شدید بارشیں، انٹرمیڈیٹ کے 13 اگست کے پرچے اور پریکٹیکلز ملتوی

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے شہر میں شدید بارشوں کے پیش نظر ہفتہ 13 اگست کو ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے...

ٹکٹ کی مد میں 20 روپے زیادہ کیوں لیے؟ شہری 22 سال بعد مقدمہ جیت گیا

بھارتی شہری ریلوے ٹکٹ کی مد میں 20 روپے زیادہ لینے کے خلاف کیا گیا مقدمہ بلآخر 22 سال بعد جیت...