Home کھیل بھارتی بورڈ نے اپنی ٹیم کو ویسٹ انڈیز پہنچانے کیلئے کتنے کروڑ...

بھارتی بورڈ نے اپنی ٹیم کو ویسٹ انڈیز پہنچانے کیلئے کتنے کروڑ خرچ کیے؟

بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنی کرکٹ ٹیم کو ویسٹ انڈیز پہنچانے کے لیے ساڑھے تین کروڑ بھارتی روپے خرچ کر دیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کو چارٹرڈ فلائٹ سے مانچسٹر اور پھر وہاں سے پورٹ آف اسپین پہنچایا گیا۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ ویسٹ انڈیز جانے والے بھارتی اسکواڈ میں 16 کھلاڑی، سپورٹ اسٹاف، کھلاڑیوں اور آفیشلز کی فیملز شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کمرشل فلائٹ پر اخراجات 2 کروڑ بھارتی روپے آنا تھے لیکن کمرشل فلائٹ پر ایک ساتھ بکنگ نہ ہونے کی وجہ سے چارٹرڈ فلائٹ لی گئی، چارٹرڈ فلائٹ سفر کے لیے بہت مہنگی پڑی جب کہ کمرشل فلائٹ پر بزنس کلاس ٹکٹ کم کا پڑنا تھا۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ کووڈ 19 پروٹوکولز کی وجہ سے انگلینڈ سے چارٹرڈ فلائٹ نہیں لی گئی۔

یاد رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز میں 3 ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

’کیا ہم واقعی آزاد ہیں؟

تحریر : ایم فاروق انجم بھٹہ سوچیۓ کہ اگر ہم واقعی آزاد ہیں تو اب بھی ہم...

جناح انمول ہے

منشاقاضیحسب منشا شاعر مشرق علامہ اقبال نے چراغ رخ زیبا لے کر اس ہستی کو تلاش کر...

پی سی بی نے تینوں فارمیٹ کیلئے 33 کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ جاری کر دیے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تینوں فارمیٹ کے لیے 33 کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ جاری کردیے ، ٹیم کے...

کراچی میں شدید بارشیں، انٹرمیڈیٹ کے 13 اگست کے پرچے اور پریکٹیکلز ملتوی

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے شہر میں شدید بارشوں کے پیش نظر ہفتہ 13 اگست کو ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے...

ٹکٹ کی مد میں 20 روپے زیادہ کیوں لیے؟ شہری 22 سال بعد مقدمہ جیت گیا

بھارتی شہری ریلوے ٹکٹ کی مد میں 20 روپے زیادہ لینے کے خلاف کیا گیا مقدمہ بلآخر 22 سال بعد جیت...