Home Uncategorized جو بائیڈن کا کینسر سے متعلق بیان، وائٹ ہاؤس نے وضاحت کردی

جو بائیڈن کا کینسر سے متعلق بیان، وائٹ ہاؤس نے وضاحت کردی

امریکی صدر جو بائیڈن نے بدھ کے روز ایک تقریب میں کہا کہ انہیں کینسر ہے، تاہم وائٹ ہاؤس کی جانب سے اس بیان کی فوری وضاحت سامنے آگئی۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز امریکی صدر گلوبل وارمنگ اور موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں تقریر کر رہے تھے،جس میں انہوں نے اپنے آبائی علاقے کلے مونٹ کے قریب آئل ریفائنریز سے اخراج ہونے والی گیسز کے اثرات بیان کیے۔

جو بائیڈن نے کہا کہ ‘آئل ریفائنریز سے اخراج ہونے والی گیسز سے مجھے اور بہت سے دوسرے افراد جن کے ساتھ میں بڑا ہوا،کینسر میں مبتلا ہیں اور سوال کیا کہ کیوں طویل عرصے تک امریکی ریاست دیلاویئر میں کینسر کی شرح سب سے زیادہ تھی؟’

امریکی صدر کے اس بیان کے بعد میڈیا پر جو بائیڈن کی صحت کے حوالے سے تشویش پیدا ہوگئی۔

تاہم بعد ازاں وائٹ ہاؤس کے ترجمان اینڈریو بیٹس نے واشنگٹن پوسٹ کے کالم نگار گلین کیسلر کی بائیڈن کے جلد کے کینسر کے حوالے سے کی گئی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کیا۔

ٹوئٹ میں کہا گیاکہ امریکی صدر جوبائیڈن عہدہ سنبھالنے سے  قبل جلد کے کینسر میں مبتلا تھے تاہم وہ اس سے مکمل طور پر صحت یاب ہوچکے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر تقریر کے دوران کئی سال قبل خود میں جلد کے کینسر کی تشخیص کے  حوالے سے  بات کر نا چارہے تھے۔ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

انتہائےشہادت امام حسین۴

تحریر: رخسانہ اسد لاہور شاہ است حسین، بادشاہ است حسین……دین است حسین، دین پناہ است حسین……سردادنداددست دردست...

نوشہرہ: گاڑی پر فائرنگ سے پی ٹی آئی رہنما اور ان کے بھائی زخمی ہوگئے

نوشہرہ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما معتصم باللہ کی گاڑی پر فائرنگ سے وہ خود اور ان...

ایم کیو ایم وفاق اور سندھ حکومت سے پھر ناراض، پالیسی پر نظر ثانی کا مطالبہ

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے وفاقی اور سندھ حکومت سے ناراضی کا اظہار کردیا۔

کراچی: مضر صحت کھانا کھانے سے 2 بچے جاں بحق، والدین کی حالت خراب ہوگئی

کراچی کے علاقے جوہر آباد میں گھر میں مبینہ طور پر مضر صحت کھانا کھانے سے 2 بچے جاں بحق جب...

اینہاں دا کاں تے چٹا ای رہنااے

روداد خیال : صفدر علی خاں اپنے اخبار کی اشاعت کا تسلسل جاری رکھنے کی خاطر سرگرم...