Home پاکستان عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا تو جو ہوگا میں ذمہ دار...

عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا تو جو ہوگا میں ذمہ دار نہیں ہوں گا، عمران خان

لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ اگر کل پنجاب اسمبلی میں عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا تو سب کو خبر دار کررہا ہوں کہ یہ ملک سری لنکا کی طرف جائےگا، پھر جو ہوگا میں ذمہ دار نہیں ہوں گا۔

لاہور کے علاقے لبرٹی چوک میں پی ٹی آئی کے مظاہرے سے ویڈیولنک خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ سکندر سلطان جیسا بددیانت الیکشن کمشنر نہیں دیکھا، ہم ساری چیزیں الیکشن کمیشن کو بتاتے رہے،سکندر سلطان نے سندھ میں بلدیاتی اور ضمنی الیکشن صرف بارش کی وجہ سے ملتوی کردیا جب کہ ڈسکہ میں پورا الیکشن دوبارہ کرایا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم اس الیکشن کمشنرکی نگرانی میں جنرل الیکشن نہیں لڑیں گے، سب سے بڑی جماعت کو جب اس پریقین نہیں تو اسے استعفیٰ دے دینا چاہیے، تحریک انصاف کا چاروں صوبوں میں ووٹ بینک ہے، ووٹنگ مشین کے ذریعے دھاندلی کے 130 طریقےختم ہوجاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کا ضمنی الیکشن کرانے والوں کو سزا ملنی چاہیے، ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کو ہرانےکا ہر حربہ استعمال کیا گیا، اگرکل پنجاب اسمبلی میں چوری کے پیسے سے عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا تو سب کو خبر دار کر رہا ہوں کہ یہ ملک سری لنکا کی طرف جائےگا، پھر جو ہوگا میں ذمہ دار نہیں ہوں گا، لوگ میرے کنٹرول میں نہیں رہیں گے، یہ جاگی ہوئی قوم ہے، یہ نہ سمجھنا کہ یہ چپ کرکے بیٹھی رہے گی۔

انہوں نےکہا کہ اگر عوام کے مینڈیٹ کو عزت دی گئی تو پھر کل ہم اللہ کا شکر ادا کریں گے اور جشن منائیں گے، ہماری حکومت آئی تو ہم نے ان افسران کے نام لکھے ہوئے ہیں جنہوں نے عوام پر ظلم کیے، ہم بھولیں گے نہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

انتہائےشہادت امام حسین۴

تحریر: رخسانہ اسد لاہور شاہ است حسین، بادشاہ است حسین……دین است حسین، دین پناہ است حسین……سردادنداددست دردست...

نوشہرہ: گاڑی پر فائرنگ سے پی ٹی آئی رہنما اور ان کے بھائی زخمی ہوگئے

نوشہرہ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما معتصم باللہ کی گاڑی پر فائرنگ سے وہ خود اور ان...

ایم کیو ایم وفاق اور سندھ حکومت سے پھر ناراض، پالیسی پر نظر ثانی کا مطالبہ

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے وفاقی اور سندھ حکومت سے ناراضی کا اظہار کردیا۔

کراچی: مضر صحت کھانا کھانے سے 2 بچے جاں بحق، والدین کی حالت خراب ہوگئی

کراچی کے علاقے جوہر آباد میں گھر میں مبینہ طور پر مضر صحت کھانا کھانے سے 2 بچے جاں بحق جب...

اینہاں دا کاں تے چٹا ای رہنااے

روداد خیال : صفدر علی خاں اپنے اخبار کی اشاعت کا تسلسل جاری رکھنے کی خاطر سرگرم...