Home انٹرنیشنل پیوٹن کی بیماری کی کوئی اطلاع نہیں، وہ مکمل صحت مند ہیں:...

پیوٹن کی بیماری کی کوئی اطلاع نہیں، وہ مکمل صحت مند ہیں: سی آئی اے چیف

امریکی سی آئی اے کے سربراہ کا کہنا ہےکہ روسی صدر کی بیماری کے حوالے سے ان کے پاس کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سی آئی اے کے سربراہ نے ایک بیان میں کہا کہ ان کے پاس روسی صدر کی خراب صحت یا بیماری کے حوالے سے کوئی اطلاعات نہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا سمیت غیر ملکی میڈیا میں یہ خبریں زیر گردش تھیں کہ 70 سالہ روسی صدر پیوٹن کی صحت خراب ہے اور وہ کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں۔

تاہم ڈائریکٹر سی آئی اے ولیم برنس نے کہا کہ پیوٹن کی بیماری کے کوئی شواہد نہیں، وہ بظاہر بہت صحت مند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیوٹن کی صحت کو لے کر بہت سی افواہیں ہیں لیکن اب تک کی اطلاعات کو لے کر ہم کہہ سکتے ہیں کہ وہ کافی صحت مند ہیں البتہ یہ باضابطہ کوئی انٹیلی جنس اطلاعات نہیں ہیں۔

سی آئی اے ڈائریکٹر کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا نے یوکرین کو مزید طویل فاصلے پر مار کرنے والے ہتھیار فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس سے قبل روسی وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ روسی فورسز کا فوکس صرف مشرقی یوکرین پر نہیں ہے، مغرب کی جانب سے یوکرین کو ہتھیار دینے کے بعد ماسکو نے اپنی حکمت عملی تبدیل کی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

پاکستان کی ساکھ خراب کرنے والوں کے شر سے محفوظ رہنے کی ضرورت

اداریہ پاکستان میں الزام تراشیوں سے مخالف کو زچ کرنے کا عمل بہت پرانا ہے تاہم اب...

گجرات ڈویژن اور حافظ آباد کی عوام کا فیصلہ؟

تحریر؛ راؤ غلام مصطفیوزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے گجرات کودسویں ڈویژن کا درجہ دینے کی منظوری کے بعد باقاعدہ...

عالمی معیشت میں خاندانی کاروبار

تحریر؛ اکرام سہگلدنیا بھر میں خاندانی فرموں کا غلبہ اب اچھی طرح سے قائم ہے: عوامی طور پر تجارت کی جانے...

گجرات ڈویژن اور انسانی ہمدردی

تحریر؛ روہیل اکبرگجرات پنجاب کا 10واں ڈیژن بن گیاجس سے وہاں کے لوگوں کو سہولیات ملیں گے اب انکا اپنا نظام...

ملک بھرمیں PTCL کی انٹرنیٹ سروسز متاثر

لاہور(سٹاف رپورٹر)ملک بھر میں پی ٹی سی ایل کی سروسز ڈاؤن ہو گئیں۔ پی ٹی سی ایل...