پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے رہنما حلیم عادل شیخ کارکنوں کو تشدد پر اکسانے لگے۔
لوٹوں کا ایسا ہی علاج ہونا چاہئے
— Haleem Adil Sheikh (@HaleemAdil) July 20, 2022
ان بے غیرتوں بے ضمیروں کو مُظاہروں اور لوٹو ں سے تشبیح دینے سے کوئ فرق نہی پڑیگا ۔
لوٹوں کا علاج جوتوں سے pic.twitter.com/rvRU0iKDle
جھنگ میں سابق ایم پی اے افتخار بلوچ پر بہیمانہ تشدد کی حمایت کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ لوٹوں کا ایسے ہی علاج ہونا چاہیے، لوٹوں کو مظاہروں سے فرق نہیں پڑتا، انہیں جوتے مارنے چاہئیں۔
پی ٹی آئی کے کسی بھی رہنما کی جانب سے اشتعال انگیز بیانات کوئی نئی بات نہیں، تحریک انصاف کے چیئرمین خود کئی بار اپنے حامیوں کو مخالفین پر تشدد کیلئے اُکساتے رہے ہیں۔