Home پاکستان ’اب کوئی بھی وفاداری تبدیل کرتا ہے تو وہ سیاسی موت کے...

’اب کوئی بھی وفاداری تبدیل کرتا ہے تو وہ سیاسی موت کے پروانے پر دستخط کریگا‘

لاہور: پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہےکہ اب کوئی بھی وفاداری تبدیل کرتا ہے تو وہ بے وقعت ہو جائے گا اور سیاسی موت کے پروانے پر دستخط کرےگا۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 17 جولائی کے ضمنی الیکشن میں عوام نے پیسہ چلانے والوں کو مسترد کردیا، مریم نواز کہتی ہیں کہ انہوں نے ہار تسلیم کرلی ہے جب کہ دوسری طرف آصف زرداری نوٹوں کے بیگ لیے پھرتے ہیں،عوام نے لوٹوں اور پیسوں کی سیاست دفن کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب کوئی بھی وفاداری تبدیل کرتا ہے تو وہ بے وقعت ہو جائے گا اور سیاسی موت کے پروانے پر دستخط کرےگا۔

اس موقع پر اسد عمر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کے کیسز کا فیصلہ ایک ساتھ سنائے ، بند کمروں میں فیصلے کرنے کا وقت گزر گیا ،اب فیصلے عوام کریں گے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن فریق بن چکا ہے، پاکستان میں جمہوریت کو پروان چڑھانے کے لیے آزاد الیکشن کمیشن ناگزیر ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

انتہائےشہادت امام حسین۴

تحریر: رخسانہ اسد لاہور شاہ است حسین، بادشاہ است حسین……دین است حسین، دین پناہ است حسین……سردادنداددست دردست...

نوشہرہ: گاڑی پر فائرنگ سے پی ٹی آئی رہنما اور ان کے بھائی زخمی ہوگئے

نوشہرہ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما معتصم باللہ کی گاڑی پر فائرنگ سے وہ خود اور ان...

ایم کیو ایم وفاق اور سندھ حکومت سے پھر ناراض، پالیسی پر نظر ثانی کا مطالبہ

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے وفاقی اور سندھ حکومت سے ناراضی کا اظہار کردیا۔

کراچی: مضر صحت کھانا کھانے سے 2 بچے جاں بحق، والدین کی حالت خراب ہوگئی

کراچی کے علاقے جوہر آباد میں گھر میں مبینہ طور پر مضر صحت کھانا کھانے سے 2 بچے جاں بحق جب...

اینہاں دا کاں تے چٹا ای رہنااے

روداد خیال : صفدر علی خاں اپنے اخبار کی اشاعت کا تسلسل جاری رکھنے کی خاطر سرگرم...