Home پاکستان دعا کے شوہر ظہیر نے اکاؤنٹس اور شناختی کارڈ کی بحالی کیلئے...

دعا کے شوہر ظہیر نے اکاؤنٹس اور شناختی کارڈ کی بحالی کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

کراچی: دعا زہرا کے شوہر ظہیر نے بینک اکاؤنٹس اور شناختی کارڈ کی بحالی کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

ملزم ظہیر احمد اور شبیر کی جانب سے دائر درخواست پر فوری سماعت کی استدعا کی گئی تھی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔

سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کچھ دیر میں درخواست پر سماعت کرے گا۔

ظہیر اور شبیر نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہےکہ وہ کراچی میں دعا زہرا کیس کے ٹرائل کا سامنا کررہے ہیں، دونوں کو پیشی کے دوران سکیورٹی خدشات لاحق ہیں، محکمہ داخلہ سندھ،آئی جی اور دیگر کو دونوں درخواست گزاروں کو سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ ملزم ظہیر اور شبیر کے بینک اکاؤنٹس بحال کرنے کا بھی حکم دیا جائے۔

دعا زہرا کی عدم بازیابی پر سندھ ہائیکورٹ نے ملزمان کے شناختی کارڈز اور بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد نادرا اور اسٹیٹ بینک نے عدالتی حکم پر عمل کرتے ہوئے ان کے شناختی کارڈز اور اکاؤنٹس منجمد کردیے گئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

انتہائےشہادت امام حسین۴

تحریر: رخسانہ اسد لاہور شاہ است حسین، بادشاہ است حسین……دین است حسین، دین پناہ است حسین……سردادنداددست دردست...

نوشہرہ: گاڑی پر فائرنگ سے پی ٹی آئی رہنما اور ان کے بھائی زخمی ہوگئے

نوشہرہ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما معتصم باللہ کی گاڑی پر فائرنگ سے وہ خود اور ان...

ایم کیو ایم وفاق اور سندھ حکومت سے پھر ناراض، پالیسی پر نظر ثانی کا مطالبہ

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے وفاقی اور سندھ حکومت سے ناراضی کا اظہار کردیا۔

کراچی: مضر صحت کھانا کھانے سے 2 بچے جاں بحق، والدین کی حالت خراب ہوگئی

کراچی کے علاقے جوہر آباد میں گھر میں مبینہ طور پر مضر صحت کھانا کھانے سے 2 بچے جاں بحق جب...

اینہاں دا کاں تے چٹا ای رہنااے

روداد خیال : صفدر علی خاں اپنے اخبار کی اشاعت کا تسلسل جاری رکھنے کی خاطر سرگرم...