Home پاکستان وزیر اعلیٰ کا انتخاب: پرویز الٰہی نے پولیس کو پنجاب اسمبلی میں...

وزیر اعلیٰ کا انتخاب: پرویز الٰہی نے پولیس کو پنجاب اسمبلی میں داخلے سے روکنے کی درخواست دائر کر دی

وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے تحریک انصاف اور ق لیگ کے مشترکہ امیدوار چوہدری پرویز الٰہی نے وزیراعلیٰ کے چناؤ کے لیے ہونے والے انتخاب کے دوران پولیس کو اسمبلی ہال میں داخل ہونے سے روکنے کی درخواست دائر کر دی۔

چوہدری پرویز الٰہی نے اسمبلی ہال میں پولیس سکیورٹی کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی جس میں استدعا کی گئی ہے کہ آئی جی پنجاب کو حکم دیا جائے کہ کوئی پولیس والا اسمبلی ہال داخل نہ ہو، سارجنٹس کو اسمبلی ہال کی سکیورٹی کرنے دی جائے۔

مسلم لیگ ق کے امیدوار نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پنجاب اسمبلی میں اکثریت کھونے کے بعد حمزہ شہباز شکست تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہیں، غیر آئینی اقدامات کر کے انتخابات میں خلل ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ یکم جولائی کو صاف اور شفاف انتخابات کا حکم دے چکی ہے، شکست نظر آتے ہوئے ن لیگ اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔

پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ سارجنٹس کی جگہ پولیس کی اسمبلی ہال میں تعیناتی کا غیر قانونی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

مسلم لیگ ق کے رہنما کا کہنا ہے کہ درخواست میں حمزہ شہباز، ڈپٹی اسپیکر، چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

’کیا ہم واقعی آزاد ہیں؟

تحریر : ایم فاروق انجم بھٹہ سوچیۓ کہ اگر ہم واقعی آزاد ہیں تو اب بھی ہم...

جناح انمول ہے

منشاقاضیحسب منشا شاعر مشرق علامہ اقبال نے چراغ رخ زیبا لے کر اس ہستی کو تلاش کر...

پی سی بی نے تینوں فارمیٹ کیلئے 33 کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ جاری کر دیے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تینوں فارمیٹ کے لیے 33 کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ جاری کردیے ، ٹیم کے...

کراچی میں شدید بارشیں، انٹرمیڈیٹ کے 13 اگست کے پرچے اور پریکٹیکلز ملتوی

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے شہر میں شدید بارشوں کے پیش نظر ہفتہ 13 اگست کو ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے...

ٹکٹ کی مد میں 20 روپے زیادہ کیوں لیے؟ شہری 22 سال بعد مقدمہ جیت گیا

بھارتی شہری ریلوے ٹکٹ کی مد میں 20 روپے زیادہ لینے کے خلاف کیا گیا مقدمہ بلآخر 22 سال بعد جیت...