پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے ارکان اسمبلی وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے خلاف درخواست دائر کرنے کیلئے سپریم کورٹ رجسٹری پہنچ گئے۔
پی ٹی آئی اور ق لیگ کے پارلیمانی پارٹی کے ہنگامی اجلاس کے بعد ارکان اسمبلی لاہور میں سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچ گئے۔
پی ٹی آئی کے رہنما وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے خلاف درخواست دائر کریں گے تاہم لاہور رجسٹری کے دروازے تاحال بند ہیں۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں یاسمین راشد کا کہنا تھاکہ 186 ارکان اسمبلی اس وقت سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر موجود ہیں لہٰذا عدالت سے درخواست کروں گی فوری عدالت لگائیں۔