Home پاکستان عدالت پوچھتی رہی کہاں لکھا ہے کہ فیصلہ جماعت کا سربراہ کرے...

عدالت پوچھتی رہی کہاں لکھا ہے کہ فیصلہ جماعت کا سربراہ کرے گا؟ اسد عمر

اسلام آباد: رہنما تحریک انصاف اسد عمر نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ دوسری طرف کے وکیل صرف فُل کورٹ کی استدعا کر رہے تھے، کیس کے میرٹ کے اوپر بات نہیں کر رہے تھے۔

اسد عمر نے کہا کہ ہمارے مؤقف کی عدالت کے فیصلوں نے تصدیق کی، حمزہ شہباز کو اس کرسی پر بیٹھنے کے پہلے بھی دن ملے اب اور دن مل رہے ہیں، عدالت نے ان کو مزید موقع دیا، امید ہے کہ کل حتمی فیصلہ ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ دو دن سے پریس کانفرنسز میں کہہ رہے ہیں کہ عدلیہ اچھی نہیں، ہمیں امید ہے کہ کل فیصلہ آجائے گا، جیت سچ کی ہوگی۔

اسد عمر نے کہا کہ عدالت پوچھتی رہی کہاں لکھا ہے کہ فیصلہ جماعت کا سربراہ کرے گا؟ عدالت نے انہیں بہت وقت دیا لیکن ان کے پاس جواب کچھ نہیں تھا، انہیں کل عدالت نے آخری موقع دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب کبھی منتخب ہواہی نہیں تھا، تحریک انصاف آئین اور قانون کا احترام کرنے والی جماعت ہے، امید کرتے ہیں کل عدالت حتمی فیصلہ دے دے گی۔

اسد عمر نے کہا کہ دلیل کوئی نہیں، صرف بات جذبات اور سیاست کی ہورہی ہے ، فوج پر حملے کیے جارہے ہیں۔

علاوہ ازیں تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا کہ آج کےفیصلے کے مطابق سپریم کورٹ نے بدمعاشوں کی بدمعاشی، دھمکیوں کو مسترد کردیا ہے۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے آج وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے کیس کی سماعت کرتے ہوئے فل کورٹ بنانے کی حکومتی درخواست مسترد کردی ہے اور کہا ہے کہ موجودہ تین رکنی بینچ ہی اس کیس کی سماعت کرے گا۔ بینچ میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر شامل ہیں۔
فیصلہ سناتے ہوئے چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میرٹ پر کل صبح 11:30 بجے سنیں گے، فل کورٹ نہ بنانے کی تفصیلی وجوہات بعد میں جاری کریں گے، یہ ہی بینچ کیس کی سماعت کرےگا۔

ن لیگ کا مؤقف ہے کہ ان سے متعلق تقریباً ہر کیس کی سماعت یہی بینچ کرتا ہے۔ ن لیگ نے واضح طور پر اس بینچ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اس بینچ سے انصاف کی توقع نہیں ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

’کیا ہم واقعی آزاد ہیں؟

تحریر : ایم فاروق انجم بھٹہ سوچیۓ کہ اگر ہم واقعی آزاد ہیں تو اب بھی ہم...

جناح انمول ہے

منشاقاضیحسب منشا شاعر مشرق علامہ اقبال نے چراغ رخ زیبا لے کر اس ہستی کو تلاش کر...

پی سی بی نے تینوں فارمیٹ کیلئے 33 کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ جاری کر دیے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تینوں فارمیٹ کے لیے 33 کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ جاری کردیے ، ٹیم کے...

کراچی میں شدید بارشیں، انٹرمیڈیٹ کے 13 اگست کے پرچے اور پریکٹیکلز ملتوی

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے شہر میں شدید بارشوں کے پیش نظر ہفتہ 13 اگست کو ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے...

ٹکٹ کی مد میں 20 روپے زیادہ کیوں لیے؟ شہری 22 سال بعد مقدمہ جیت گیا

بھارتی شہری ریلوے ٹکٹ کی مد میں 20 روپے زیادہ لینے کے خلاف کیا گیا مقدمہ بلآخر 22 سال بعد جیت...