Home پاکستان فل کورٹ بینچ کا مطالبہ ، 3 افراد ملک کی تقدیر کا...

فل کورٹ بینچ کا مطالبہ ، 3 افراد ملک کی تقدیر کا فیصلہ نہیں کر سکتے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف کیس میں ہم فل کورٹ بینچ کا مطالبہ کرتے ہیں، یہ نہیں ہوسکتا کہ 3افراد ملک کی تقدیر کا فیصلہ کریں۔

بلاول بھٹو نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آئین کو بحال کرنے کے لیے 30سال جدوجہد کرنا پڑتی ہے، اتحادی جماعتیں جمہوری نظام چا ہتی ہیں لیکن نظر آرہا ہے کہ کچھ افراد کو جمہوری نظام ہضم نہیں ہورہا ہے، ون یونٹ نظام آپ سے برداشت نہیں ہورہا، آپ سے برداشت نہیں ہو رہا کہ آپ کے سلیکٹڈ نے تاریخی قرض لیا۔

ہم نے نہ تو تشدد کا راستہ اپنایا نہ ہی غیر مناسب زبان استعمال کی ، مریم نواز کو جیل میں ڈالا گیا، فریال تالپور کو رات کو گھسیٹ کر قیدمیں رکھا گیا، 4سال ظلم کےباوجودہم نےصبر کا دامن نہیں چھوڑا، عمران خان کوسامنے رکھ کےاس ملک میں مہم چلائی جارہی ہے، ملک کیخلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونےدیں گے۔

ہم چاہتے ہیں ہمارے ادارے غیر متنازعہ رہیں، اس لیے تمام سیاسی جماعتیں فل بینچ کا مطالبہ کرتی ہیں،، فل بینچ کا جو بھی فیصلہ ہوگا ہمیں قبول ہوگا، عمران خان کے دباؤ میں آکے آئین کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

انتہائےشہادت امام حسین۴

تحریر: رخسانہ اسد لاہور شاہ است حسین، بادشاہ است حسین……دین است حسین، دین پناہ است حسین……سردادنداددست دردست...

نوشہرہ: گاڑی پر فائرنگ سے پی ٹی آئی رہنما اور ان کے بھائی زخمی ہوگئے

نوشہرہ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما معتصم باللہ کی گاڑی پر فائرنگ سے وہ خود اور ان...

ایم کیو ایم وفاق اور سندھ حکومت سے پھر ناراض، پالیسی پر نظر ثانی کا مطالبہ

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے وفاقی اور سندھ حکومت سے ناراضی کا اظہار کردیا۔

کراچی: مضر صحت کھانا کھانے سے 2 بچے جاں بحق، والدین کی حالت خراب ہوگئی

کراچی کے علاقے جوہر آباد میں گھر میں مبینہ طور پر مضر صحت کھانا کھانے سے 2 بچے جاں بحق جب...

اینہاں دا کاں تے چٹا ای رہنااے

روداد خیال : صفدر علی خاں اپنے اخبار کی اشاعت کا تسلسل جاری رکھنے کی خاطر سرگرم...