Home پاکستان ’مجھے یقین تھا فل کورٹ نہیں بنے گا‘، مریم کا سپریم کورٹ...

’مجھے یقین تھا فل کورٹ نہیں بنے گا‘، مریم کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ مجھے یقین تھا فل کورٹ نہیں بنے گا اور انصاف نہیں ملے گا۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اپنی ٹوئٹ مریم نواز کا کہنا تھاکہ جب فیصلے آئین، قانون اور انصاف کے مطابق نہ ہوں تو فُل کورٹ سے خطرہ رہتا ہے کیونکہ ایماندار ججز کے شامل ہونے سے فیصلے کی خامیاں منظرعام پر آ جاتی ہیں اور لوگ جان جاتے ہیں کہ فیصلہ آئین و قانون نہیں بلکہ ذاتی پسند و نا پسند کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مگر اب کچھ بھی کر لیں، لوگ تو جان گئے۔

مریم کا مزید کہنا تھاکہ مجھے تو کم از کم یقین تھا، فل کورٹ نہیں بنے گا اور انصاف نہیں ملے گا یہی میں قوم کو بتانا چاہتی تھی۔c

ان کا کہنا تھاکہ فل کورٹ نہ بنانے کی ایک ہی وجہ ہے اور وہ خوف ہے کیونکہ اپنے ہی کیے ہوئے فیصلوں کا تضاد سامنے آنے کا خوف ہے۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی رولنگ کیس میں حکومتی اتحاد کی فل کورٹ کی درخواست مسترد کردی اور کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کردی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

’کیا ہم واقعی آزاد ہیں؟

تحریر : ایم فاروق انجم بھٹہ سوچیۓ کہ اگر ہم واقعی آزاد ہیں تو اب بھی ہم...

جناح انمول ہے

منشاقاضیحسب منشا شاعر مشرق علامہ اقبال نے چراغ رخ زیبا لے کر اس ہستی کو تلاش کر...

پی سی بی نے تینوں فارمیٹ کیلئے 33 کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ جاری کر دیے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تینوں فارمیٹ کے لیے 33 کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ جاری کردیے ، ٹیم کے...

کراچی میں شدید بارشیں، انٹرمیڈیٹ کے 13 اگست کے پرچے اور پریکٹیکلز ملتوی

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے شہر میں شدید بارشوں کے پیش نظر ہفتہ 13 اگست کو ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے...

ٹکٹ کی مد میں 20 روپے زیادہ کیوں لیے؟ شہری 22 سال بعد مقدمہ جیت گیا

بھارتی شہری ریلوے ٹکٹ کی مد میں 20 روپے زیادہ لینے کے خلاف کیا گیا مقدمہ بلآخر 22 سال بعد جیت...