Home پاکستان مون سون کا طاقتور اسپیل ، کراچی پھر ڈوب گیا

مون سون کا طاقتور اسپیل ، کراچی پھر ڈوب گیا

کراچی (سٹاف رپورٹر)سندھ میں مون سون کے طاقتور اسپیل نے نظام زندگی مفلوج کر دی، کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سےبارش کا سلسلہ گزشتہ رات سے جاری ہے، آئی آئی چندریگر، قائد آباد ،ایئرپورٹ، ملیر لانڈھی، کورنگی ، شاہ فیصل کالونی ، بفرزون، سرجانی ٹاون اور اطراف میں رات بھر بادل جم کربرسے۔

محکمہ موسمیات نے چھبیس جولائی تک بارشیں جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے جبکہ تیس جولائی کو بارش کے ایک اور سسٹم کے اثرانداز ہونے کا امکان بھی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بارشوں نے کراچی کو ڈبو دیا ہے، سڑکیں، گلیاں، بازار پانی میں ڈوب چکے ہیں، جبکہ شہریوں کے موٹرسائیکل، گاڑیاں، رکشے سڑکوں پر بند پڑے ہیں۔

شدید بارشوں سے کے ایم سی کا ہیڈکوارٹر بھی پانی میں گھر گیا ہے، شہریوں کو ناگن چورنگی ڈوبنے سے شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑ رہا ہے، کپڑا مارکیٹ، فردوس مارکیٹ، ناگن چورنگی مارکیٹ بھی پانی پانی ہو گئیں ہیں۔

اولڈ سٹی ایریا کی گلیاں بھی پانی میں ڈوب گئیں، جبکہ کلفٹن، بہادر آباد، گلزار ہجری میں پانی گھروں میں داخل ہو گیا ہے، گجر نالے میں پانی کا بہاؤ تیز ہونے کی وجہ سے محمود آباد نالہ اوور فلو ہونے سے پانی ایڈمن سوسائٹی میں داخل ہو گیا ہے۔

بارش کی وجہ سے کراچی اور حیدرآباد میں آج چھٹی دی گئی ہے، گرین لائن بس سروس بھی بند رہے گی، دادو، جامشورو، مٹیاری، ٹنڈو الہ ، ٹنڈو محمد خان میں بھی تعطیل ہے، سندھ حکومت نے نجی شعبے سے دفاتر اور فیکٹریاں بند رکھنے کی اپیل بھی کی ہے، جبکہ وفاقی حکومت نے بھی کراچی میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، تاہم ضروری سروسز اور رین ایمرجنسی میں کام کرنے والے دفاترکھلے رہیں گے۔

جامعہ کراچی کے آج ہونے والے امتحان ملتوی کر دئیے گئے ہیں، اور سندھ اسمبلی کا آج ہونے والا اجلاس بھی ملتوی کر دیا ہے جبکہ اسٹاک مارکیٹ نے معمول کے مطابق ٹریڈنگ کا اعلان کیا ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق اس اسپیل کے ابھی مزید دو دن باقی ہیں، جبکہ جولائی کے آخری دنوں میں بارشوں کا ایک اور اسپیل بھی آسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تھرپارکر میں بھی تیز بارش ہوئی ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

انتہائےشہادت امام حسین۴

تحریر: رخسانہ اسد لاہور شاہ است حسین، بادشاہ است حسین……دین است حسین، دین پناہ است حسین……سردادنداددست دردست...

نوشہرہ: گاڑی پر فائرنگ سے پی ٹی آئی رہنما اور ان کے بھائی زخمی ہوگئے

نوشہرہ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما معتصم باللہ کی گاڑی پر فائرنگ سے وہ خود اور ان...

ایم کیو ایم وفاق اور سندھ حکومت سے پھر ناراض، پالیسی پر نظر ثانی کا مطالبہ

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے وفاقی اور سندھ حکومت سے ناراضی کا اظہار کردیا۔

کراچی: مضر صحت کھانا کھانے سے 2 بچے جاں بحق، والدین کی حالت خراب ہوگئی

کراچی کے علاقے جوہر آباد میں گھر میں مبینہ طور پر مضر صحت کھانا کھانے سے 2 بچے جاں بحق جب...

اینہاں دا کاں تے چٹا ای رہنااے

روداد خیال : صفدر علی خاں اپنے اخبار کی اشاعت کا تسلسل جاری رکھنے کی خاطر سرگرم...