Home پاکستان وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب: حکومت اور اتحادیوں کا فل کورٹ بینچ کیلیے...

وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب: حکومت اور اتحادیوں کا فل کورٹ بینچ کیلیے پٹیشن دائر

اسلام آباد: حکومت، اس کے اتحادی اور پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے معاملے میں فل کورٹ بینچ کے لیے أج سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ہے فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے معاملے میں حکومتی اتحادی اور پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے فل کورٹ بینچ تشکیل دینے کے لیے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کردی ہے۔

حکومتی اتحادی اور پی ڈی ایم کی جماعتوں کے قائدین نے صبح ساڑھے 10 بجے مشترکہ پر پیٹیشن دائر کرنے کا حتمی فیصلہ کیا اور پریس کانفرنس کے بعد اپنے وکلاء کے ہمراہ مشترکہ طور پر سپریم کورٹ میں پیٹشن دائر کردی

وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب، سپریم کورٹ بار کی نظر ثانی درخواست اور متعلقہ درخواستوں کی ایک ساتھ سماعت کرنے کی استدعا بھی کی گئی ہے ۔

اس درخواست کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، جے یو آئی (ف) سپریم کورٹ جائیں گے۔ درخواست گزاروں میں ایم کیوایم، اے این پی، بی این پی، باپ سمیت دیگر اتحادی جماعتیں بھی شامل ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

پاکستان کی ساکھ خراب کرنے والوں کے شر سے محفوظ رہنے کی ضرورت

اداریہ پاکستان میں الزام تراشیوں سے مخالف کو زچ کرنے کا عمل بہت پرانا ہے تاہم اب...

گجرات ڈویژن اور حافظ آباد کی عوام کا فیصلہ؟

تحریر؛ راؤ غلام مصطفیوزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے گجرات کودسویں ڈویژن کا درجہ دینے کی منظوری کے بعد باقاعدہ...

عالمی معیشت میں خاندانی کاروبار

تحریر؛ اکرام سہگلدنیا بھر میں خاندانی فرموں کا غلبہ اب اچھی طرح سے قائم ہے: عوامی طور پر تجارت کی جانے...

گجرات ڈویژن اور انسانی ہمدردی

تحریر؛ روہیل اکبرگجرات پنجاب کا 10واں ڈیژن بن گیاجس سے وہاں کے لوگوں کو سہولیات ملیں گے اب انکا اپنا نظام...

ملک بھرمیں PTCL کی انٹرنیٹ سروسز متاثر

لاہور(سٹاف رپورٹر)ملک بھر میں پی ٹی سی ایل کی سروسز ڈاؤن ہو گئیں۔ پی ٹی سی ایل...