ڈیرہ اسماعیل(نمائندہ سرزمین)ڈیرہ اسماعیل کے علاقے درابن میں دہشتگر دوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا لانس نائیک شہید ہو گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق درابن میں دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک مجیب الرحمان شہید ہوئے۔
یاد رہے کہ دو روز قبل شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں 3 دہشتگرد ہلاک اور ایک اہم کمانڈر زخمی حالت میں گرفتار ہوا تھا۔