Home پاکستان 20 اگست سے پہلے اہم فیصلے ہوجائیں گے، شیخ رشید

20 اگست سے پہلے اہم فیصلے ہوجائیں گے، شیخ رشید

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اکتوبر اور نومبر میں الیکشن دیکھ رہا ہوں، 20 اگست سے پہلے اہم فیصلے ہوجائیں گے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میرے سوال میں میزبان منصور علی خان سے گفتگو میں سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہمیں سیاست کے بجائے ریاست کو بچانا چاہئے۔ 15 جولائی سے 20 اگست بہت اہم ہیں۔

شیخ رشید نے کہا سب کو مل بیٹھ جانا چاہئے اور سیاست کو بالائے طاق رکھ کر الیکشن کی تاریخ طے کرنی چاہئے اس میں ملک اور قوم کا فائدہ ہے۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر قانون دان حامد خان نے کہا فل کورٹ بنانا چیف جسٹس کی صوابدید ہے، میری نظر میں لارجر بینچ بننا چاہئے، معقول بات یہ ہے کہ پانچ ججز کا بینچ بنائیں جس میں وہی ججز ہوں جنہوں نے آرٹیکل 63 پر پہلا فیصہ دیا، یہ بینچ اپنے پچھلے فیصلے پر نظرثانی بھی کرسکتا ہے اور اسکی تشریح بھی کرسکتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

انتہائےشہادت امام حسین۴

تحریر: رخسانہ اسد لاہور شاہ است حسین، بادشاہ است حسین……دین است حسین، دین پناہ است حسین……سردادنداددست دردست...

نوشہرہ: گاڑی پر فائرنگ سے پی ٹی آئی رہنما اور ان کے بھائی زخمی ہوگئے

نوشہرہ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما معتصم باللہ کی گاڑی پر فائرنگ سے وہ خود اور ان...

ایم کیو ایم وفاق اور سندھ حکومت سے پھر ناراض، پالیسی پر نظر ثانی کا مطالبہ

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے وفاقی اور سندھ حکومت سے ناراضی کا اظہار کردیا۔

کراچی: مضر صحت کھانا کھانے سے 2 بچے جاں بحق، والدین کی حالت خراب ہوگئی

کراچی کے علاقے جوہر آباد میں گھر میں مبینہ طور پر مضر صحت کھانا کھانے سے 2 بچے جاں بحق جب...

اینہاں دا کاں تے چٹا ای رہنااے

روداد خیال : صفدر علی خاں اپنے اخبار کی اشاعت کا تسلسل جاری رکھنے کی خاطر سرگرم...