Home بلاگ بچہ جمہورا سے جمہورتک

بچہ جمہورا سے جمہورتک

زاد راہ

سید علی رضا نقوی

جموریت کے حوالے سے علامہ ڈاکٹر محمد اقبال نے بہت عمدہ تجزیہ کیا ،ان کا شعر ہے ۔

جمہوریت اک طرز حکومت ہے کہ جس میں

بندوں کو گنا کرتے ہیں تولا نہیں کرتے

اب یہ بات پاکستان بننے کے بعد آشکار ہوئی کہ جن لوگوں کے ہاتھ جہموریت لگی وہ تو بچے جمہورے تھے اور صرف ڈگڈگی پر پرفارم کرنے کا ہی ہنر جانتے تھے ،اسی لئے تو کئی عشروں تک یہ بچے جمہورے جمہوریت کا راگ الاپتے رہے ،طویل عرصے تک انہیں کسی نے پرکھنے کی جسارت نہیں کی کیونکہ جمہوریت میں اکثریت کو دیکھا جاتا ہے جس میں زیادہ تر “ماجھے ساجھے “ہی ہوتے ہیں جو باریک بینی سے چیزوں کا مشاہدہ نہیں کرتے بس ظاہری لبادے سے متاثر ہوکر حق رائے دہی کی دولت ان بچے جمہوروں کی جھولی میں ڈال دیتے ہیں ،اس کیفیت کا ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نے بہت پہلے ادراک کرلیا تھا اور انکے اسی مکمل بند میں خلاصہ بیان کرڈالا تھا ۔ع

اس راز کو اک مرد فرنگی نے کیا فاش

ہر چند کہ دانا اسے کھولا نہیں کرتے

جمہوریت اک طرز حکومت ہے کہ جس میں

بندوں کو گنا کرتے ہیں تولا نہیں کرتے

علامہ اقبال نے بچے جمہوروں کی اکثریت کے بل بوتے پر حق حکمرانی نااہل لوگوں کے ہاتھ لگ جانے کا اشارہ کیا ۔ملک میں حقیقی جمہوریت کے نام پر بچے جمہورے کود پڑے اور اس پر ستم ظریفی تو یہ ہے کہ سادہ لوح عوام ان بچے جمہوروں کے جھانسے میں آگئے ،جس کا ہر عہد کے بچے جمہورے نے حسب توفیق فائدہ اٹھایا ،اخری دم تک ایک روایتی بندر کی طرح ملکی وسائل کی بندر بانٹ کرتے رہے ،جوبھی آیا وہ خزانہ خالی ہونے کا ڈھنڈورا پیٹتے ہوئے ہر خرابی کو جانے والے کی جھولی میں ڈالتا رہا ،ملکی وسائل کا بے دریغ غلط ہاتھوں میں جانے کے سبب ملکی معیشت کا بیڑہ غرق ہوتا چلاگیا ،ان حالات میں ہم نے بچے جمہورے کے عجیب تماشے کے دوران آدھا ملک ہی گنوادیا ،پاکستان میں حقیقی جمہوریت کے لئے کوئی کام کرتا تو پھر یہ کبھی دولخت نہ ہوتا ۔ملکی وسائل کی بندر بانٹ کرنے کے چلن نے سیاست کو پراگندہ بنایا ،اسی لئے تو کوئی پڑھا لکھا ،سنجیدہ ،بقصلاحیت ،سیاست میں آنا ایک عیب سمجھتا ہے ۔پاکستان کے عوام نے اپنے حالات بدلنے کیلئے کوئی انقلابی فیصلہ نہیں کیا ،ہمیشہ سیاسی شعبدہ بازوں کی بازی گری سے متاثر ہوکر دھوکہ ہی کھاتے چلے آرہے ہیں ،قیام پاکستان سے لے کر اب تک بچے جمہوروں نے قائد اعظم محمد علی جناح کے وژن اور علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کے نظریات کے برعکس اپنی اختراع سے ملکی نظام چلانے کاایسا نظام رائج کیا جس سے قوم کو لوٹ ،مار کرپشن ،دھاندلی ،بے روزگاری اور جہالت جیسے عذاب ملے ۔قوم منتشر ہوگئی اور اب یہ کروڑوں اَفراد کا بے ہنگم ہجوم بن چکی ہے، ہماری قومیت گم ہوگئی ہے،جبکہ
علامہ اقبال رح کا خواب اور قائد اعظم محمد علی جناح رح کا تصورِ پاکستان ایک ایسی آزاد مملکت کا قیام تھا جو خود مختار ہو، جہاں حقیقی جمہوری نظام قائم ہو؛ معاشی مساوات، عدل و انصاف، حقوقِ انسانی کا تحفظ، قانون کا احترام اور اَمانت و دیانت جس کے معاشرتی امتیازات ہوں؛ جہاں حکمران عوام کے سامنے جواب دہ ہوں؛ جہاں فوج آزادی و خود مختاری کی محافظ ہو؛ جہاں عدلیہ آزاد اور خود مختار ہو اور جلد اور سستے انصاف کی ضامن ہو؛ جہاں کی بیورو کریسی عوام کی خادم ہو؛ جہاں کی پولیس اور انتظامیہ عوام کی محافظ ہو۔ الغرض یہ ملک ایک آزاد، خود مختار، مستحکم، اِسلامی، فلاحی ریاست کے قیام کے لئے بنایا گیا تھا، لیکن آج ان بچے جمہوروں نے اس کا وہ حشر کیا ہے کہ خود قائد اعظم محمد علی جناح ور علامہ اقبال کی روحیں تڑپ اٹھی ہونگی ،پاکستان کے حالات کو اس نہج پر پہنچانے والے ابھی تک اپنے کارنامے کو قائد کے وژن پر ملک چلانے کی کاوش قرار دیتے نہیں تھکتے ،اس پر تو منیر نیازی کا یہ شعر ہی پیش کیا جاسکتا ہے ،ع
شہر کو برباد کرکے رکھ دیا اس نے منیر
شہر پر یہ ظلم میرے نام پر اس نے کیا ۔

بچے جمہوروں نے اپنی ہرواردات پر قائد اور اقبال کی پیروی اختیار کرنے کا جو بیانیہ اپنا رکھا ہے یہ پوری قوم کے ساتھ سنگین مذاق ہی تو ہے قوم کب بیدار ہوگی ؟ کب ان بچے جمہوروں کی دھوکہ دہی سے نجات کے لئے ووٹ کا صیح استعمال کرے گی ؟
ذرا سوچیئے !آخر ہمارا مقدر خزاں جیسا ہی کیوں ہے ؟!.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

پاکستان کی ساکھ خراب کرنے والوں کے شر سے محفوظ رہنے کی ضرورت

اداریہ پاکستان میں الزام تراشیوں سے مخالف کو زچ کرنے کا عمل بہت پرانا ہے تاہم اب...

گجرات ڈویژن اور حافظ آباد کی عوام کا فیصلہ؟

تحریر؛ راؤ غلام مصطفیوزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے گجرات کودسویں ڈویژن کا درجہ دینے کی منظوری کے بعد باقاعدہ...

عالمی معیشت میں خاندانی کاروبار

تحریر؛ اکرام سہگلدنیا بھر میں خاندانی فرموں کا غلبہ اب اچھی طرح سے قائم ہے: عوامی طور پر تجارت کی جانے...

گجرات ڈویژن اور انسانی ہمدردی

تحریر؛ روہیل اکبرگجرات پنجاب کا 10واں ڈیژن بن گیاجس سے وہاں کے لوگوں کو سہولیات ملیں گے اب انکا اپنا نظام...

ملک بھرمیں PTCL کی انٹرنیٹ سروسز متاثر

لاہور(سٹاف رپورٹر)ملک بھر میں پی ٹی سی ایل کی سروسز ڈاؤن ہو گئیں۔ پی ٹی سی ایل...