Home پاکستان جھلس کر زخمی ہونیوالے ڈپٹی کمشنرکراچی جنوبی عبدالستار عیسانی انتقال کرگئے

جھلس کر زخمی ہونیوالے ڈپٹی کمشنرکراچی جنوبی عبدالستار عیسانی انتقال کرگئے

کراچی: جھلس کر زخمی ہونے والے ڈپٹی کمشنر جنوبی عبدالستار عیسانی انتقال کرگئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر جنوبی عبدالستار عیسانی چند روز قبل آگ لگنے کے واقعے میں جھلس گئے تھے۔

عبد الستار عیسانی کو چند روز قبل ائیر ایمبولینس میں ابوظبی کے اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہےکہ عبد الستار عیسانی کی میت قانونی کارروائی کے بعد ابوظبی سے پاکستان لائی جائے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی کے ضلع جنوبی کے ڈپٹی کمشنر عبدالستار عیسانی اور سندھ ریونیوبورڈ کے اعلیٰ افسر مقصود جہانگیر ڈی سی ہاؤس ساؤتھ میں پر اسرار طور پر جھلس کر زخمی ہوگئے تھے۔

پولیس کے مطابق مقصود جہانگیر 65 فیصد اور ڈپٹی کمشنر عبدالستار عیسانی 45 فیصد جھلسے تھے، واقعہ کیسے پیش آیا، اس حوالے سے واضح طور پرکچھ سامنے نہیں آسکا۔

دونوں افسران کے ابوظبی میں علاج کے لیے سندھ حکومت نے 30 ہزار ڈالر جاری کیے تھے، دونوں افسران کی ائیر ایمبولینس میں دبئی منتقلی پر 65 لاکھ روپے کے اخراجات بتائے گئے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

’کیا ہم واقعی آزاد ہیں؟

تحریر : ایم فاروق انجم بھٹہ سوچیۓ کہ اگر ہم واقعی آزاد ہیں تو اب بھی ہم...

جناح انمول ہے

منشاقاضیحسب منشا شاعر مشرق علامہ اقبال نے چراغ رخ زیبا لے کر اس ہستی کو تلاش کر...

پی سی بی نے تینوں فارمیٹ کیلئے 33 کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ جاری کر دیے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تینوں فارمیٹ کے لیے 33 کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ جاری کردیے ، ٹیم کے...

کراچی میں شدید بارشیں، انٹرمیڈیٹ کے 13 اگست کے پرچے اور پریکٹیکلز ملتوی

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے شہر میں شدید بارشوں کے پیش نظر ہفتہ 13 اگست کو ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے...

ٹکٹ کی مد میں 20 روپے زیادہ کیوں لیے؟ شہری 22 سال بعد مقدمہ جیت گیا

بھارتی شہری ریلوے ٹکٹ کی مد میں 20 روپے زیادہ لینے کے خلاف کیا گیا مقدمہ بلآخر 22 سال بعد جیت...