Home کھیل دوسرا ٹیسٹ: پہلی اننگز میں پاکستان 231 رنز بناکر آل آؤٹ

دوسرا ٹیسٹ: پہلی اننگز میں پاکستان 231 رنز بناکر آل آؤٹ

گال(مانیٹرنگ سیل)دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستانی ٹیم سری لنکا کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 231 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔

گال میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز یاسر شاہ اور حسن علی نے کیا، تاہم حسن علی 21 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ یاسر شاہ نے 26 رنز کی اننگز کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے سلمان علی آغا نے مزاحمتی اننگز کھیلی اور دوسرے روز کھیل کے اختتام پر 62 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے، دیگر کھلاڑیوں میں کپتان بابراعظم 16، عبداللہ شفیق 0، امام الحق 32، محمد رضوان، فواد عالم 24، 24 اور محمد نواز 12 رنز بناسکے۔

سری لنکا کی جانب سے رمیش مینڈس نے 5 پربتھ جے سوریا نے 3 جبکہ اسیتھا فرنینڈو اور دھننجایا ڈی سلوا نے ایک ایک وکٹ لی۔ دوسری جانب سری لنکا کو پاکستان پر 147 رنز کی سبقت حاصل ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

’کیا ہم واقعی آزاد ہیں؟

تحریر : ایم فاروق انجم بھٹہ سوچیۓ کہ اگر ہم واقعی آزاد ہیں تو اب بھی ہم...

جناح انمول ہے

منشاقاضیحسب منشا شاعر مشرق علامہ اقبال نے چراغ رخ زیبا لے کر اس ہستی کو تلاش کر...

پی سی بی نے تینوں فارمیٹ کیلئے 33 کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ جاری کر دیے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تینوں فارمیٹ کے لیے 33 کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ جاری کردیے ، ٹیم کے...

کراچی میں شدید بارشیں، انٹرمیڈیٹ کے 13 اگست کے پرچے اور پریکٹیکلز ملتوی

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے شہر میں شدید بارشوں کے پیش نظر ہفتہ 13 اگست کو ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے...

ٹکٹ کی مد میں 20 روپے زیادہ کیوں لیے؟ شہری 22 سال بعد مقدمہ جیت گیا

بھارتی شہری ریلوے ٹکٹ کی مد میں 20 روپے زیادہ لینے کے خلاف کیا گیا مقدمہ بلآخر 22 سال بعد جیت...