Home انٹرٹينمنٹ رنویر سنگھ کیخلاف عریاں فوٹو شوٹ کرانے پر ایف آئی آر کی...

رنویر سنگھ کیخلاف عریاں فوٹو شوٹ کرانے پر ایف آئی آر کی درخواست

بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ کے خلاف ممبئی کی ایک این جی او نے ایف آئی آر درج کروانے کی درخواست دائر کی ہے۔

اداکار رنویر سنگھ نے کچھ دن قبل ایک میگزین کے لیے برہنہ فوٹو شوٹ کروایا جس کے بعد انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق رنویر کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد اب پیر کے روز ممبئی پولیس میں این جی او کی جانب سے ایک درخواست دائر کی گئی ہے جس میں ان کے خلاف ‘خواتین کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے’ کے الزام میں ایف آئی آر کے اندراج کی درخواست کی گئی ہے۔

خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق درخواست چیمبور پولیس اسٹیشن میں ایک غیر سرکاری تنظیم (این جی او) کے عہدیدار نے جمع کرائی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اداکار کی تصاویر غیر اخلاقی ہیں جس نے لوگوں اور بالخصوص خواتین کے جذبات کو مجروح کیا، ان تصاویر سےخواتین کی عزت کی توہین کی گئی۔

شکایت کنندہ نے رنویر کے خلاف انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ اور تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی۔

پولیس حکام نے اس درخواست کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فی الحال ایف آئی آر درج نہیں کی گئی اور اس معاملے پر تحقیقات جاری ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

’کیا ہم واقعی آزاد ہیں؟

تحریر : ایم فاروق انجم بھٹہ سوچیۓ کہ اگر ہم واقعی آزاد ہیں تو اب بھی ہم...

جناح انمول ہے

منشاقاضیحسب منشا شاعر مشرق علامہ اقبال نے چراغ رخ زیبا لے کر اس ہستی کو تلاش کر...

پی سی بی نے تینوں فارمیٹ کیلئے 33 کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ جاری کر دیے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تینوں فارمیٹ کے لیے 33 کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ جاری کردیے ، ٹیم کے...

کراچی میں شدید بارشیں، انٹرمیڈیٹ کے 13 اگست کے پرچے اور پریکٹیکلز ملتوی

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے شہر میں شدید بارشوں کے پیش نظر ہفتہ 13 اگست کو ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے...

ٹکٹ کی مد میں 20 روپے زیادہ کیوں لیے؟ شہری 22 سال بعد مقدمہ جیت گیا

بھارتی شہری ریلوے ٹکٹ کی مد میں 20 روپے زیادہ لینے کے خلاف کیا گیا مقدمہ بلآخر 22 سال بعد جیت...