کراچی (سٹاف رپورٹر)سندھ اور بلوچستان کوقومی شاہراہ کے ذریعے ملانے والے پل کا ایک حصہ گرگیا۔
ضلعی انتظامیہ کےمطابق پیر کی شام حب ندی سے 1 لاکھ 50 ہزارکیوسک کا سیلابی ریلہ گزرا ہے۔ سیلابی ریلے میں لسبیلہ کی تحصیل اوتھل لنڈاندی میں پل کا بڑا حصہ بہہ گیا ۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا کہ این ایچ اے نے پل کو ٹریفک کے لیے پہلے ہی بند کردیا تھا۔
پل ٹوٹنے سے سندھ اوربلوچستان کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے اور ہر کسی کے ٹریفک کی آمدورفت معطل ہے۔