Home پاکستان مارشل لا کے حالات بنا دیئے گئے ہیں، یاسمین راشد

مارشل لا کے حالات بنا دیئے گئے ہیں، یاسمین راشد

لاہور(کورٹ رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی رہنما یاسمین راشد نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں تحریک انصاف کی ہی حکومت بنے گی۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب میں حکومت ہم بنائیں گے، پندرہ اور سولہ سیٹیں ہم نے لیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر پنجاب حکومت مضبوط نہ ہو تو وہ غلط طریقے سے چپکنے کی کوشس نہ کرتے، سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عملدرآمد کرانا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ کو مخاطب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومتی نا اندیشی کے باعث مارشل لا کی طرح کے حالات بنا دیئے گئے، مسلم لیگ عوام میں کتنی مقبول ہے، یہ ضمنی انتخاب سے ان کو اندازہ ہوگیا ہے، رانا صاحب آپ کو پیغام دینا چاہتی ہوں کہ رانا صاحب باہر نکلیں آپ کو پتا چلے گا کہ عوام کس پارٹی کو ووٹ دینا چاہتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

انتہائےشہادت امام حسین۴

تحریر: رخسانہ اسد لاہور شاہ است حسین، بادشاہ است حسین……دین است حسین، دین پناہ است حسین……سردادنداددست دردست...

نوشہرہ: گاڑی پر فائرنگ سے پی ٹی آئی رہنما اور ان کے بھائی زخمی ہوگئے

نوشہرہ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما معتصم باللہ کی گاڑی پر فائرنگ سے وہ خود اور ان...

ایم کیو ایم وفاق اور سندھ حکومت سے پھر ناراض، پالیسی پر نظر ثانی کا مطالبہ

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے وفاقی اور سندھ حکومت سے ناراضی کا اظہار کردیا۔

کراچی: مضر صحت کھانا کھانے سے 2 بچے جاں بحق، والدین کی حالت خراب ہوگئی

کراچی کے علاقے جوہر آباد میں گھر میں مبینہ طور پر مضر صحت کھانا کھانے سے 2 بچے جاں بحق جب...

اینہاں دا کاں تے چٹا ای رہنااے

روداد خیال : صفدر علی خاں اپنے اخبار کی اشاعت کا تسلسل جاری رکھنے کی خاطر سرگرم...