Home پاکستان ’تین رکنی بینچ کا شکریہ ادا کرنا نہ بھولیں‘ ، مریم کا...

’تین رکنی بینچ کا شکریہ ادا کرنا نہ بھولیں‘ ، مریم کا عمران خان کے بیان پر ردعمل

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کے بیان پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ براہ کرم 3 رکنی بینچ کا بھی شکریہ ادا کرنا نہ بھولیں جنہوں نے آپ کے لیے قانون اور انصاف سے ہٹ کرفیصلہ دیا۔

اس سے قبل اپنے ایک بیان میں مریم نواز نے عدالتی فیصلے کو ’جوڈيشل کُو‘ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ انصاف کا قتل نامنظور ،حکومت کو سخت مؤقف اختیار کرنا چاہیے اور ڈٹ جانا چاہیے ،لیڈر ان حالات سے بنتے ہیں جن کا وہ سامنا کرتے ہیں ۔

یاد رہے کہ عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ’کل شام کو ہم اللہ کا شکر ادا کریں گے اور پاکستان کے عوام کے ساتھ اس کامیابی کا جشن منائیں گے جو حقیقی آزادی کی ہماری جدوجہد میں ساتھ ساتھ رہے۔‘

سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں پرویز الٰہی کی درخواست منظور کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کی رولنگ کالعدم کرکے پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ قرار دیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

انتہائےشہادت امام حسین۴

تحریر: رخسانہ اسد لاہور شاہ است حسین، بادشاہ است حسین……دین است حسین، دین پناہ است حسین……سردادنداددست دردست...

نوشہرہ: گاڑی پر فائرنگ سے پی ٹی آئی رہنما اور ان کے بھائی زخمی ہوگئے

نوشہرہ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما معتصم باللہ کی گاڑی پر فائرنگ سے وہ خود اور ان...

ایم کیو ایم وفاق اور سندھ حکومت سے پھر ناراض، پالیسی پر نظر ثانی کا مطالبہ

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے وفاقی اور سندھ حکومت سے ناراضی کا اظہار کردیا۔

کراچی: مضر صحت کھانا کھانے سے 2 بچے جاں بحق، والدین کی حالت خراب ہوگئی

کراچی کے علاقے جوہر آباد میں گھر میں مبینہ طور پر مضر صحت کھانا کھانے سے 2 بچے جاں بحق جب...

اینہاں دا کاں تے چٹا ای رہنااے

روداد خیال : صفدر علی خاں اپنے اخبار کی اشاعت کا تسلسل جاری رکھنے کی خاطر سرگرم...