Home پاکستان ڈیفالٹ کے خدشات ختم، روپے پر دباؤ ایک دو ہفتوں میں ختم...

ڈیفالٹ کے خدشات ختم، روپے پر دباؤ ایک دو ہفتوں میں ختم ہو جائیگا: مفتاح

اسلام آباد: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہےکہ ڈیفالٹ کے خدشات ختم ہو چکے ہیں اور پالیسی سازوں کو بھی یہ معلوم ہے۔

ایک انٹرویو میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ روپے پر دباؤ ایک دو ہفتوں میں ختم ہو جائے گا، پاکستان میں ڈالر کی آمد جلد ہی آؤٹ فلو سے زیادہ ہوگی اورشرح مبادلہ مستحکم ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ڈیفالٹ کے خدشات ختم ہو چکےہیں اور پالیسی سازوں کو بھی یہ معلوم ہے، جلد پالیسی پلان بنایا جائےگا، درآمدات میں کمی اوربرآمدات 3 ماہ میں بڑھ جائیں گی۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے قرض کی آمد ہفتوں میں مکمل ہو جائے گی، آئی ایم ایف کے ڈائریکٹرزکی یکم تا 15 اگست چھٹی ہے، اسی لیے میٹنگ میں تاخیر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ زرمبادلہ ذخائر بڑھانے کے لیے دوست ملک سے ڈالر ذخائر کی درخواست کی تھی لیکن دوست ملک نے درخواست یہ کہہ کر رد کردی کہ پہلے کبھی قرض واپس نہیں کیا گیا، پھردوست ملک نے حکومتی ملکیتی اداروں میں حصص خریدنے پر آمادگی ظاہر کی، دوست ملک ہماری مدد کرنا چاہتا ہے اورپاکستان کو ایک اچھا سودا دے رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

’کیا ہم واقعی آزاد ہیں؟

تحریر : ایم فاروق انجم بھٹہ سوچیۓ کہ اگر ہم واقعی آزاد ہیں تو اب بھی ہم...

جناح انمول ہے

منشاقاضیحسب منشا شاعر مشرق علامہ اقبال نے چراغ رخ زیبا لے کر اس ہستی کو تلاش کر...

پی سی بی نے تینوں فارمیٹ کیلئے 33 کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ جاری کر دیے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تینوں فارمیٹ کے لیے 33 کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ جاری کردیے ، ٹیم کے...

کراچی میں شدید بارشیں، انٹرمیڈیٹ کے 13 اگست کے پرچے اور پریکٹیکلز ملتوی

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے شہر میں شدید بارشوں کے پیش نظر ہفتہ 13 اگست کو ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے...

ٹکٹ کی مد میں 20 روپے زیادہ کیوں لیے؟ شہری 22 سال بعد مقدمہ جیت گیا

بھارتی شہری ریلوے ٹکٹ کی مد میں 20 روپے زیادہ لینے کے خلاف کیا گیا مقدمہ بلآخر 22 سال بعد جیت...