Home پاکستان کراچی اور اندرون سندھ بارشیں جاری، ندی نالوں میں طغیانی

کراچی اور اندرون سندھ بارشیں جاری، ندی نالوں میں طغیانی

کراچی اور سندھ کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسہ جاری ہے جب کہ بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔

کراچی کے علاقے ملیر ،ماڈل کالونی،ائیر پورٹ کے اطراف،شارع فیصل،صدر ،کورنگی اور اورنگی سمیت مختلف علاقوں میں رات گئے سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ فیصل گولڈن ٹاؤن میں گھرکا پلستر گرنے سے بچوں اور خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب خیرپور میں شدید بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقے زیرآب آ گئے جب کہ اس دوران بجلی کی فراہمی بھی معطل رہی،لاڑکانہ میں بھی ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔

بارشوں سے بدین میں چاول کی پیدوارمتاثر ہونے کا خدشہ ہے، سیلابی ریلے نے گھارو میں تبا ہی مچادی، راجن پور میں ریلوں سے سیکڑوں دیہات متاثر ہوئے۔

جہاں بارشوں سے تباہ کاریاں جاری ہیں وہیں مشکلات بھی جنم لے رہی ہیں، بارشوں سے سبزیوں کی ترسیل میں دشواری کا سامنا رہا اور مقدار بھی کم ہوگئی ہے جس کے باعث مختلف شہروں میں سبزیوں کی قیمت میں اضا فہ ہوگیا۔

یاد رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے آج بھی کراچی، حیدرآباد اور میرپورخاص سمیت ملک بھر میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

انتہائےشہادت امام حسین۴

تحریر: رخسانہ اسد لاہور شاہ است حسین، بادشاہ است حسین……دین است حسین، دین پناہ است حسین……سردادنداددست دردست...

نوشہرہ: گاڑی پر فائرنگ سے پی ٹی آئی رہنما اور ان کے بھائی زخمی ہوگئے

نوشہرہ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما معتصم باللہ کی گاڑی پر فائرنگ سے وہ خود اور ان...

ایم کیو ایم وفاق اور سندھ حکومت سے پھر ناراض، پالیسی پر نظر ثانی کا مطالبہ

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے وفاقی اور سندھ حکومت سے ناراضی کا اظہار کردیا۔

کراچی: مضر صحت کھانا کھانے سے 2 بچے جاں بحق، والدین کی حالت خراب ہوگئی

کراچی کے علاقے جوہر آباد میں گھر میں مبینہ طور پر مضر صحت کھانا کھانے سے 2 بچے جاں بحق جب...

اینہاں دا کاں تے چٹا ای رہنااے

روداد خیال : صفدر علی خاں اپنے اخبار کی اشاعت کا تسلسل جاری رکھنے کی خاطر سرگرم...