بارشوں کے باعث ٹرینوں کی آمدو رفت بری طرح متاثر ہوئی ہے اور ٹرینیں کئی گھنٹوں کی تاخیر کا شکار ہیں۔
ترجمان ریلوے کے مطابق کراچی سے براستہ فیصل آبادملکوال کے درمیان چلنے والی ملت ایکسپریس 13 گھنٹے اور کراچی سے لاہور آنے والی پاک بزنس ایکسپریس 11 گھنٹے تاخیر شکار ہے۔
ترجمان کے مطابق کراچی سے لاہور آنے والی قراقرم ایکسپریس 10 گھنٹے، کراچی سے لاہور آنے والی خیبرمیل ایکسپریس ساڑھے 8 گھنٹے، کراچی اور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی پاکستان ایکسپریس 8 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔
اس کے علاوہ رحمان بابا ایکسپریس 8گھنٹے، سرسیدایکسپریس7گھنٹے، علامہ اقبال،کراچی اور شاہ حسین ایکسپریس 6،6 گھنٹے، گرین لائن ایکسپریس 5 گھنٹے اور تیزگام ایکسپریس ساڑھے 4 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔
اسی طرح کوئٹہ اور لاہور کے درمیان چلنے والی جعفر ایکسپریس 4 گھنٹے، کراچی سے لاہور آنے والی عوام ایکسپریس3گھنٹے اور کراچی سے لاہور آنے والی فرید ایکسپریس بھی 2 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔