Home پاکستان کراچی: بہن اور بھائی کی شادی میں معمولی تلخ کلامی پر نوجوان...

کراچی: بہن اور بھائی کی شادی میں معمولی تلخ کلامی پر نوجوان بھائی قتل

کراچی میں بہن کی بارات اور بھائی کے ولیمے والے روز نوجوان بھائی کو معمولی تلخ کلامی پر قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق قتل ہونے والا نوجوان حماد لیاقت آباد کی بندھانی کالونی میں اپنے بہن اور بھائی کی شادی میں شریک تھا کہ اسی دوران اس کا جھگڑا ہو گیا۔

مقتول حماد کے کزن آصف نے میڈیا کو بتایا کہ جس ہال میں حماد کے بہن بھائی کی شادی ہو رہی تھی اس کے برابر والے شادی ہال میں بھی ایک تقریب جاری تھی۔

آصف نے مزید بتایا کہ حماد شادی ہال سے نکل کر جا رہا تھا، راستہ نہ ملا تو اس نے راستہ مانگا جس پر تلخ کلامی ہو گئی، تلخ کلامی پر کار میں بیٹھے شخص نے فائرنگ کر دی، حماد کو سینے پر دو گولیاں لگیں جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ ملزم فرار ہو گیا۔

مقتول حماد کے کزن نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والا شخص برابر میں ہونے والی شادی میں شریک دلہے کا دوست ہے اور پولیس نے دلہے کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

’کیا ہم واقعی آزاد ہیں؟

تحریر : ایم فاروق انجم بھٹہ سوچیۓ کہ اگر ہم واقعی آزاد ہیں تو اب بھی ہم...

جناح انمول ہے

منشاقاضیحسب منشا شاعر مشرق علامہ اقبال نے چراغ رخ زیبا لے کر اس ہستی کو تلاش کر...

پی سی بی نے تینوں فارمیٹ کیلئے 33 کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ جاری کر دیے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تینوں فارمیٹ کے لیے 33 کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ جاری کردیے ، ٹیم کے...

کراچی میں شدید بارشیں، انٹرمیڈیٹ کے 13 اگست کے پرچے اور پریکٹیکلز ملتوی

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے شہر میں شدید بارشوں کے پیش نظر ہفتہ 13 اگست کو ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے...

ٹکٹ کی مد میں 20 روپے زیادہ کیوں لیے؟ شہری 22 سال بعد مقدمہ جیت گیا

بھارتی شہری ریلوے ٹکٹ کی مد میں 20 روپے زیادہ لینے کے خلاف کیا گیا مقدمہ بلآخر 22 سال بعد جیت...