Home انٹرنیشنل کیا ایلون مسک کبھی اخبارات بھی بانٹتے تھے؟

کیا ایلون مسک کبھی اخبارات بھی بانٹتے تھے؟

اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک نے حال ہی میں ٹوئٹر پر صحافت سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا۔

ٹوئٹس کی ایک سیریز میں مسک نے صحافت کی اپنی تعریف شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ‘صحافت میں 99 فیصد ایسا ہوتا ہے کہ انٹرنیٹ پر کسی دوسرے کی کہانی پڑھ کر اس میں تھوڑی بہت تبدیلی کرکے شائع کردیا جاتا ہے’۔

ایلون مسک نے لکھا ‘عجیب بات یہ ہے کہ اب بھی کچھ پبلیکیشنز ہاؤسز روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں کاغذی کاپیاں چھاپتے ہیں’۔

ایلون سے ایک ٹوئٹر صارف نے سوال کیا کہ ‘جب آپ بچے تھے، تب آپ نے کبھی اخبارات بانٹے ہیں؟’

انہوں نے طنزیہ جواب دیا ‘جی ہاں، لیکن میں نے 8 ہزار سال پہلے اخبار بانٹے تھے’۔

واضح رہے کہ یہ ٹوئٹس اس وقت سامنے آئیں جب مسک کے حوالے سے خبریں سامنے آئیں کہ ان کے گوگل کے شریک بانی سرگئی برن کی اہلیہ نکول شاناہان کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں تاہم مسک نے ان خبروں کی تردید کی اور برن کو صرف دوست قرار دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

’کیا ہم واقعی آزاد ہیں؟

تحریر : ایم فاروق انجم بھٹہ سوچیۓ کہ اگر ہم واقعی آزاد ہیں تو اب بھی ہم...

جناح انمول ہے

منشاقاضیحسب منشا شاعر مشرق علامہ اقبال نے چراغ رخ زیبا لے کر اس ہستی کو تلاش کر...

پی سی بی نے تینوں فارمیٹ کیلئے 33 کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ جاری کر دیے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تینوں فارمیٹ کے لیے 33 کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ جاری کردیے ، ٹیم کے...

کراچی میں شدید بارشیں، انٹرمیڈیٹ کے 13 اگست کے پرچے اور پریکٹیکلز ملتوی

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے شہر میں شدید بارشوں کے پیش نظر ہفتہ 13 اگست کو ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے...

ٹکٹ کی مد میں 20 روپے زیادہ کیوں لیے؟ شہری 22 سال بعد مقدمہ جیت گیا

بھارتی شہری ریلوے ٹکٹ کی مد میں 20 روپے زیادہ لینے کے خلاف کیا گیا مقدمہ بلآخر 22 سال بعد جیت...