راولپنڈی(کرائم رپورٹر)راولپنڈی میں اسپتال سے اغواکیا گیا 3 ماہ کا بچہ بازیاب کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق بچےکو گزشتہ روز بےنظیر بھٹو اسپتال سے اغوا کیا گیا تھا۔
والدین کی جانب سے درج شکایت کے بعد سی پی او شہزاد ندیم بخاری کی جانب سے کارروائی عمل میں لائی گئی جس کے نتیجے میں بچہ اغوا کاروں سے بازیاب کرواکر والدین کے حوالے کر دیا گیا۔