Home پاکستان تحریک انصاف نے استعفوں کی مرحلہ وارمنظوری عدالت میں چیلنج کردی

تحریک انصاف نے استعفوں کی مرحلہ وارمنظوری عدالت میں چیلنج کردی

اسلام آباد: تحریک انصاف نے استعفوں کی مرحلہ وارمنظوری کا اقدام عدالت میں چیلنج کردیا۔

پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری اسد عمر اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچے جہاں انہوں نے ارکان اسمبلی کے استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کے اقدام کو عدالت میں چیلنج کیا۔

اس موقع پر اسد عمر نے کہا کہ 11 بندوں کے جو استعفے منظور کرنے کا تماشا لگایا ہے ہم اس کے خلاف عدالت آئے ہیں، 11 اپریل کو اسمبلی کے فلور پر ہمارے 125 لوگوں نے کہا کہ ہم نے استعفے دے دیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے مرضی کے 11 استعفے منظورکیے، پی ٹی آئی اس سازش کا حصہ بننے کو تیار نہیں تھی اس لیے استعفے دیے، اب الیکشن کمیشن کی جانب سے غیرقانونی کام کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اب سیاسی فریق بن چکا ہے اور ادارہ پی ڈی ایم کا حصہ بن گیا ہے ہم اس کے خلاف ریفرنس دائرکرنے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے جن ارکان کے استعفے منظور کیے گئے ان میں علی محمد خان، فضل محمد خان، شوکت علی، فخر زمان خان، فرخ حبیب، اعجاز شاہ، جمیل احمد خان، اکرم چیمہ ، شیریں مزاری، شاندانہ گلزار اور عبدالشکور شاد شامل ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

پاکستان کی ساکھ خراب کرنے والوں کے شر سے محفوظ رہنے کی ضرورت

اداریہ پاکستان میں الزام تراشیوں سے مخالف کو زچ کرنے کا عمل بہت پرانا ہے تاہم اب...

گجرات ڈویژن اور حافظ آباد کی عوام کا فیصلہ؟

تحریر؛ راؤ غلام مصطفیوزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے گجرات کودسویں ڈویژن کا درجہ دینے کی منظوری کے بعد باقاعدہ...

عالمی معیشت میں خاندانی کاروبار

تحریر؛ اکرام سہگلدنیا بھر میں خاندانی فرموں کا غلبہ اب اچھی طرح سے قائم ہے: عوامی طور پر تجارت کی جانے...

گجرات ڈویژن اور انسانی ہمدردی

تحریر؛ روہیل اکبرگجرات پنجاب کا 10واں ڈیژن بن گیاجس سے وہاں کے لوگوں کو سہولیات ملیں گے اب انکا اپنا نظام...

ملک بھرمیں PTCL کی انٹرنیٹ سروسز متاثر

لاہور(سٹاف رپورٹر)ملک بھر میں پی ٹی سی ایل کی سروسز ڈاؤن ہو گئیں۔ پی ٹی سی ایل...