Home بلاگ خیر کے کاموں میں پہل کرنے والے لوگ

خیر کے کاموں میں پہل کرنے والے لوگ

منشاقاضی
حسب منشا

جب تم کسی سے بھلائی کرتے ہو تو اس کے عوض تمہیں دلی مسرت محسوس ہوتی ہے اور اگر آپ مرغن ناشتہ , لذیذ ظہرانہ , لاجواب ذائقوں سے مزین عصرانہ اور پرتکلف عشائیہ سے لطف اندوز ہوتے ہو تو وہ جو آپ لذت محسوس کرتے ہو وہ عارضی ہوتی ہے , لیکن جو آپ دکھی انسانوں کے ساتھ بھلائی کرتے ہو وہ مسرت ہوتی ہے , لذت عارضی اور مسرت دائمی ہوتی ہے , آج کل میں دیکھ رہا ہوں وہ لوگ جو عارضی لذتوں کے دلدادہ تھے انہوں نے مسرتوں کا ایک جہان دریافت کر لیا ہے , بھرتری ہری نے کہا تھا سورج خود بخود پھول کھلا دیتا ہے , چندرما آپ ہی آپ پانی برسا دیتا ہے اسی طرح نیک انسان بغیر کہے ہی خود بخود دوسروں کی بھلائی کے کام کرتا ہے , میں ان لوگوں کی عظمت کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنا گرانمایہ سرمایہ فری میڈیکل کیمپ کی نذر کر دیا اور اس کے بدلے میں قلبی مسرتوں کی ابدی حقیقت کو پا لیا , منڈی بہاؤلدین کی شاتک کو بلند مقام تک پہنچانے والوں کے بعد ان کے قریب سوہاوہ ویلفئر سوسائٹی نے بھی دنیا کو بتا دیا ہے کہ جب تک قوم اپنی حالت خود نہیں بدلتی کوئی باہر سے آ کر حالت نہیں بدل سکتا ,

خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی

نہ ہو جس کو خیال آپ اپنی حالت کے بدلنے کا

نیک کام کرتے وقت کسی مذہب یا فرقے کا خیال نہ کرو , انسانیت کو پیش نظر رکھو , سوہاوہ پہلے بھی سوہاوہ تھا مگر آج ویلفئر سوسائٹی کے اراکین نے اس قصبہ کو شہری سہولتوں سے آراستہ کر دیا ہے , شاتک کے زیر اہتمام کثیرالمقاصد منصوبہ جات دیکھ کر انسان ورطہ ء حیرت میں ڈوب جاتا ہے , میں ممنون احسان ہوں جناب عبدالوحید چغتائی کا جنہوں نے پوری یکتائی سے فلاحی منصوبوں کی تفصیلات ہی نہیں چشم دید کارکردگی دیکھی اور اب ان شاءاللہ سوہاوہ ویلفئر سوسائٹی کے فلاحی کام دیکھیں گے , ڈاکٹر محمد ابو بکر جو ایک ماہر فزیشن اور پورے انہماک اور اخلاص سے مریض کو دیکھتے ہیں تو آدھی مرض عنقا ہو جاتی ہے , ڈاکٹر عاطف منیر کی تشخیص اور ڈاکٹر اظہر اقبال قمر کی دورس نگاہ کا اعجاز بھی مسیحائی کی تاثیر میں ڈوبی ہوئی اکسیر سے کم نہیں ہے , اللہ تعالی کے فضل و کرم سے ماسٹر منشی خاں فری ڈسپنسری کی ساکھ اور وقار اب اتنا معروف ہے کہ دور و دراز سے مریض جوق در جوق آ رہے ہیں , اس اتوار 31جولائ کا فری میڈیکل کیمپ انتہائی شاندار رہا ماہر فزیشن ڈاکٹر محمد ابو بکر صاحب بے شمار محاسن کا مجموعہ ہیں آپ کے ہاتھ میں شفا اور زبان پر دعا کا اثر اتنا سریع الاثر ہے کہ مریضوں کا جم غفیر استفادہ کر رہا ہے آپ نے نہایت توجہ سے تمام مریضوں کا چیک اپ کیا تمام ضروری ٹیسٹ کیے اور ادویات تجویز کیں گاؤں کے علاوہ دوردراز کے گاؤں سے بھی مریض مستفید ہوۓ علاوہ ازیں ڈاکٹر عاطف منیر اور ڈاکٹر اظہر اقبال قمر کی خدمات کا اعتراف کیا گیا جنہوں نے اپنی بے لوث خدمات سر انجام دیں
پیرا میڈیکل سٹاف جن میں سید علی رضا گیلانی کی طبع کی روانی دریائے حیرت کو تحیر کی کیفیت میں مبتلا کر دیتی ہے بڑی محبت سے مریض کو پیش آتے ہیں ، حافظ عتیق الرحمان ، حافط مجیب حسن نے مریضوں کو ادویات دیں عادل سلطان ، لالہ بشیر احمد اور صفدر بھٹی نے بھی فری کیمپ میں مریضوں کو سہولیات بہم پہنچانے میں بھر پور معاونت کی خصوصی طور پر ہماری لیڈی رکن عشرت ارم گوندل نے خواتین مریضوں کی بڑی خدمت کی
مریضوں اور لواحقین نے سوہاوہ ویلفیئر سوسائٹی کی خدمات کو سراہا اور ماسٹر منشی خان مرحوم کی مغفرت کے لیے دعائیں کیں اور ان کی نیک اولاد بھائی افتخار صاحب کیلیے صحت بھری زندگی کی دعا کی انشااللہ خدمت کا یہ سفر تا قیامت جاری رہے گا , نیکیاں کرتے چلو تاکہ یہ اپنے سنہرے پروں کے ساتھ تم سے پہلے جنت میں پہنچ جائیں ,

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

انتہائےشہادت امام حسین۴

تحریر: رخسانہ اسد لاہور شاہ است حسین، بادشاہ است حسین……دین است حسین، دین پناہ است حسین……سردادنداددست دردست...

نوشہرہ: گاڑی پر فائرنگ سے پی ٹی آئی رہنما اور ان کے بھائی زخمی ہوگئے

نوشہرہ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما معتصم باللہ کی گاڑی پر فائرنگ سے وہ خود اور ان...

ایم کیو ایم وفاق اور سندھ حکومت سے پھر ناراض، پالیسی پر نظر ثانی کا مطالبہ

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے وفاقی اور سندھ حکومت سے ناراضی کا اظہار کردیا۔

کراچی: مضر صحت کھانا کھانے سے 2 بچے جاں بحق، والدین کی حالت خراب ہوگئی

کراچی کے علاقے جوہر آباد میں گھر میں مبینہ طور پر مضر صحت کھانا کھانے سے 2 بچے جاں بحق جب...

اینہاں دا کاں تے چٹا ای رہنااے

روداد خیال : صفدر علی خاں اپنے اخبار کی اشاعت کا تسلسل جاری رکھنے کی خاطر سرگرم...