صحت مند زندگی گزارنے کے چند اصولوں میں جسم کی صفائی ستھرائی رکھنا اور نہانا لازم ہے۔
آپ بغیر نہائے کتنے دن تک سکون سے رہ سکتے ہیں؟ یقیناً آپ کا جواب کم سے کم ایک اور زیادہ سے زیادہ 2 دن ہوگا لیکن آج ہم کو ایک ایسے شخص کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جو گزشتہ 22 سے بغیر نہائے صحت مند زندگی گزار رہا ہے اور اس کے اس عمل کی وجہ جان کر حیران ہوجائیں گے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست بہار کے ضلع گوپال گنج کے 62 سالہ شہری دھرما دیو رام نے 40 سال کی عمر میں قسم کھائی تھی کہ جب تک معاشرے میں خواتین پر تشدد، زمین کے تنازعات پر جھگڑے اور جانوروں کا قتل بند نہیں ہوتا تب تک وہ اپنے جسم پر پانی نہیں بہائیں گے۔
حیرت کی بات یہ ہے کہ گزشتہ 22 سال سے نہائے بغیر دھرما دیو کی صحت پر کوئی منفی اثر نہیں پڑا ،انہیں کوئی بیماری نہیں ہوئی اور وہ بالکل ٹھیک ہیں۔